ETV Bharat / state

Muharram 2022:عٓلمِ جلوس نکال کر شہداء کربلا کو خراج تحسین پیش کیا گیا

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 8:04 AM IST

محرم
محرم

محرم الحرام کے پہلے عشرے میں عشرہ مجالس کا سلسلہ جاری ہے، میرٹھ کے مختلف علاقوں کی امام بارگاہوں میں ذاکر اہل بیت مجالس سے مقررنین خطاب کر رہے ہیں، اسی کے ساتھ ہی ساتویں محرم سے جلوسوں کے انعقاد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے.Organized Majlis in various Amma Bargahs of Meerut

محرم الحرام کے پہلے عشرے میں عشرہ مجالس کا سلسلہ جاری ہے، میرٹھ کے مختلف علاقوں کی امام بارگاہوں میں ذاکر اہل بیت مجالس سے خطاب کر رہے ہیں، اسی کے ساتھ ہی ساتویں محرم سے جلوسوں کے انعقاد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے.

Organized Majlis in various Amma Bargahs of Meerut

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے زیدی نگر سوسائٹی میں واقع امام بارگاہ پنجے تنی کے علاوہ امام بارگاہ منصبیہ چھوٹی کربلا گھنٹہ گھر، امام بارگاہ زاہدان کے علاوہ عبد اللہ پور سمیت متعدد اما بارگاہوں میں آٹھویں محرم الحرام کے موقع پر مجلس کا اہتمام کیا گیا،اورحضرت عبّاسؓ کی شہادت سے متعلق مقررنین نے خطاب کیا۔

محرم

مزید پڑھیں:میرٹھ: محرم الحرام کو لیکر ڈی جی پی آفس سے جاری سرکولر پر ہنگامہ

مجالس کے بعد عزاداران شہدائے کربلا نے اپنے اپنے گھروں میں نظر مولا عبّاس کا اہتمام کیا، شہر کے مختلف علاقوں میں جلوس علم بھی برآمد کیے گئے،واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب گزشتہ دوسالوں کی پابندیوں کے بعد رواں برس کھلے ماحول میں مجالس اور جلوسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کر رہے ہی،ں اور بارگاہ پنجے تنی میں نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.