ETV Bharat / state

بریلی: فلائی اوور کی تعمیر کے خلاف تاجروں کا احتجاج

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 5:06 PM IST

بریلی کو جام سے نجات دلانے کے دلائل کے ساتھ برج کارپوریشن نے کُتُب خانہ چوراہے پر فلائی اوور تعمیر کرنے کےعمل کے ساتھ ہی ٹینڈر کا عمل مکمل کر لیا ہے، جبکہ مقامی تاجر مسلسل اس فلائی اوور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اب مقامی تاجروں نے برج کارپوریشن انتظامیہ کا پُتلا نذر آتش کیا ہے۔

فلائی اوور کی تعمیر کے خلاف تاجروں کا احتجاج
فلائی اوور کی تعمیر کے خلاف تاجروں کا احتجاج

اترپردیش کےبریلی میں اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت برج کارپوریشن نے ایک مرتبہ پھر شہر کے سب سے قدیم بازار کُتُب خانہ چوراہے پر فلائی اوور تعمیر کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ ٹینڈرز بھی ہو چکے ہیں اور تین کمپنیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔

فلائی اوور کی تعمیر کے خلاف تاجروں کا احتجاج

ٹینڈر کا عمل سامنے آنے بعد مقامی تاجر بھی آر پار لڑائی کے موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ اُنہوں نے برج کارپوریش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پُتلا نذر آتش کیا ہے۔ بریلی کو جام سے نجات دلانے کے دلائل کے ساتھ برج کارپوریشن نے کُتُب خانہ چوراہے پر فلائی اوور تعمیر کرنے کےعمل کے ساتھ ہی ٹینڈر کا عمل مکمل کر لیا ہے، جبکہ مقامی تاجر مسلسل اس فلائی اوور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اب مقامی تاجروں نے برج کارپوریشن انتظامیہ کا پُتلا نذر آتش کیا ہے۔

برج کارپوریشن کی جانب سے کتب خانہ فلائی اوور کی تعمیر کا ٹینڈر کھول دیا گیا ہے۔ ٹینڈر کی تکنیکی بولیوں کی جانچ شروع ہو چکی ہے۔ فلائی اوور کی تعمیر دیوالی کے بعد شروع ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

برج کارپوریشن کی ان قیاس آرائیوں کے مابین مقامی تاجر پس وپیش میں ہیں۔ اُن کا دعویٰ ہے کہ فلائی اوور تعمیر ہونے پر بازار کی رونق تباہ و برباد ہو جائےگی۔ جبکہ کچھ تاجر اسے ترقی کی راہ میں میل کا پتھر ثابت ہونے کے نظریہ سے بھی دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سہارنپور: پلوامہ میں ہلاک صغیر احمد کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

بریلی اسمارٹ سٹی کمپنی کے تحت کتب خانہ فلائی اوور کی تعمیر کے لیے 136 کروڑ روپے منظور کیے گئے تھے۔ یہ فلائی اوور شہر کوتوالی سے شروع کرکے کتب خانہ چوراہے سے ہوتے ہوئے کوہاڑا پیر نینی تال روڑ پر اُتارا جانا تھا۔ اس کی کل لمبائی تقریبا 1577 میٹر تھی۔ بعد میں اس کی لمبائی تقریبا 200 میٹر کم کرکے 1377 میٹر کر دی گئی ہے۔ اس کی تعمیر پر اب لاگت بھی 136 کروڑ سے کم ہوکر تقریبا 118 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔

برج کارپوریشن نے تقریبا 76 کروڑ روپے کے آن لائن ٹینڈر نکالے تھے، جس میں کل تین کمپنیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔ جن میں ایک اترپردیش اور دیگر دو کمپنیاں جنوبی بھارت کی ہیں۔

اسمارٹ سٹی منصوبے کو عملدرآمد کرنے والی ایجنسی کے طور پر بریلی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کام کر رہی ہے۔ بی ایم سی کے ذریعے سڑک، پانی، بجلی، سی سی ٹی وی کیمرے، سائن بورڈ، سیوریج سسٹم، بجلی لائن شفٹنگ، پانی کی لائن شفٹنگ کا کام بھی ہونا باقی ہے۔ لیکن اس سے قبل مقامی تاجروں نے برج کارپوریشن اور بی ایم سی کےخلاف مورچہ کھول دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.