ETV Bharat / state

Raebareli Road Accident رائے بریلی میں سڑک حادثہ، تین لوگوں کی موت

author img

By

Published : Nov 28, 2022, 5:28 PM IST

ضلع رائے بریلی کے مل ایریا علاقے میں دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئی، اس حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ وہیں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ collision between two trucks in Raebareli

رائے بریلی میں دو ٹرکوں کی ٹکر میں تین لوگوں کی موت
رائے بریلی میں دو ٹرکوں کی ٹکر میں تین لوگوں کی موت

رائے بریلی: اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے مل ایریا علاقے میں دو ٹرکوں کی آمنے سامنے سے ہوئی ٹکر میں دونوں ٹرک ڈرائیوروں سمیت تین افراد کی دردناک موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شخص شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کل دیر رات مل ایریا علاقے کے ریان پبلک اسکول کے نزدیک تیز رفتار ٹرکوں کی آمنے سامنے سے ٹکر میں دونوں ٹرک ڈرائیوروں سمیت تین افراد کی دردناک موت ہوگئی۔ جبکہ ایک شخص شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ جس کا علاج جاری ہے۔ Truck Accident in Raebareli

متوفین کی شناخت فتح پور کے رہنے والے پنٹو(22)،ونود(20) کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ اس ٹرک پر سوار وجئے پرکاش(18)بری طرح سے زخمی ہوگیا۔ جسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہیں دوسرے ٹرک ڈرائیور رمیش(35) کی بھی موت ہوگئی ہے۔ کل دیر رات ٹریفک نہ ہونے سے ضلع سلطان پور کی جانب سے آرہے ایک ٹرک اور فتح پور کی جانب سے دوسرا ٹرک تیز رفتاری کے ساتھ جارہے تھے۔ تبھی اچانک ریان اسکول کے نزدیک دونوں میں زبردست ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ دونوں گاڑیوں کے بونٹ کے پرخچے اڑ گئے۔ ٹرک ڈرائیوروں کی ٹرک میں پھنسنے سے موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: Noida Car Accident بے قابو کار نے تین بہنوں کو ٹکر ماری، ایک ہلاک دو کی حالت تشویشناک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.