ETV Bharat / state

'تین اراکین اسمبلی وکاس دوبے کے رابطے میں تھے'

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 9:43 AM IST

Updated : Jul 21, 2020, 10:21 AM IST

مبینہ طور پر گینگسٹر وکاس دوبے کے فائنانسرجئے کانت باجپئی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے تین اراکین اسمبلی گینگسٹر وکاس دوبے کے مسلسل رابطے میں تھے۔

'تین اراکین اسمبلی وکاس دوبے کے رابطے میں تھے'
'تین اراکین اسمبلی وکاس دوبے کے رابطے میں تھے'

کانپور کے تاجر اور وکاس دوبے کے مبینہ فائنانسر جے کانت باجپئی نے ای ٹی وی بھارت سے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے تین اراکین اسمبلی وکاس دوبے کے رابطے میں تھے۔ ان اراکین اسمبلی کا تعلق کانپور اور اناؤ سے ہے۔ تاہم ، باجپائی نے کسی بھی ممبر اسمبلی کے نام ظاہر نہیں کیے۔

'تین اراکین اسمبلی وکاس دوبے کے رابطے میں تھے'

یہ بیان فائنانسر جئے کانت باجپئی نے پیر کو جیل جاتے ہوئے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں دیا۔

جئے باجپئی کو اتوار کی رات اس کے ساتھی گڈو کے ساتھ اسلحہ مہیا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس میں 3 جولائی کو آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔

باجپائی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ۔''بی جے پی کے تین اراکین اسمبلی گینگسٹر کے لئے کام کرتے ہیں۔ اس نے کہا کہ کابینہ کے وزراء سمیت بی جے پی اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے تقریبا تمام ممبران اسمبلی گینگسٹر دوبے سے قریبی رابطے میں تھے۔ چونکہ پولیس ان وزراء کو گرفتار نہیں کرسکتی تھی اس لیے انہوں نے مجھے گرفتار کرلیا۔ ''

جب ان سے لکژری گاڑی کے بارے میں پوچھا گیا جو کانپور پولیس کو ملی تھی، تو باجپائی نے کہا "میں نے اپنی گاڑی کو وجے نگر کے علاقے کے پاس کھڑا کیا تھا تاکہ گینگسٹر کو کسی طرح کی مدد فراہم کرنے سے گریز کیا جاسکے۔ میں نے اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج خود پولیس کو پیش کردی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ (پولیس) مجھے جھوٹے مقدمے میں کیوں ملوث کررہے ہیں۔ مجھے جو کچھ بھی معلوم تھا ، میں نے پہلے ہی پولیس کو بتا دیا ہے۔''

باجپئی نے کہا کہ 'میرے پاس پانچ فلیٹ ہیں جو میرے پانچ بھائیوں کے ہیں۔ میرے پاس ایک الیکٹرانک شاپ ہے جو میری آمدنی کا واحد ذریعہ ہے۔ '

انہوں نے کہا کہ 'میرے پاس کچھ لگژری گاڑیاں اور لائسنس یافتہ پستول ہیں جو پولیس کے پاس پیش کیے گئے تھے، مجھے بیرونی ممالک سے بہت زیادہ دلچسپی ہے ، یہی وجہ ہے کہ میں ہولی منانے کے لیے پانچ بار تھائی لینڈ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وکاس دوبے انکاؤنٹر: سپریم کورٹ عدالتی کمیشن کو ازسرنو تشکیل دے گی

ادھر باجپئی کی اہلیہ سویتا باجپائی نے کہا کہ ان کا شوہر بے قصور ہے اور اسے سیاستدانوں اور پولیس افسروں میں سے کچھ کو بچانے کے لیے جھوٹے مقدمے میں گھسیٹا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے کسی بھی سیاستداں کے نام ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ گانگسٹر وکاس دوبے دس جولائی کو ایک پولیس انکاؤنٹرمیں اس وقت ہلاک کیا گیا جب اسے پولیس کی ایک گاڑی سے اجین سے کانپور لایا جا رہا تھا کہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اور اس نے بھاوٹی کے علاقے میں موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

اس دوران پولیس فائرنگ میں وہ ہلاک کردیا گیا۔

Last Updated : Jul 21, 2020, 10:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.