ETV Bharat / state

UP Vidhan Sabha Speaker ودھان سبھا اسپیکر نے مانسون اجلاس کے لیے تمام پارٹیوں سے تعاون کی درخواست کی

author img

By

Published : Aug 7, 2023, 5:09 PM IST

Updated : Aug 7, 2023, 5:26 PM IST

اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ستیش مہانا نے اسمبلی کے مانسون اجلاس کے پرامن انعقاد کے لیے تمام پارٹیوں سے تعاون کی درخواست کی۔ آج لکھنؤ میں انہوں نے ودھان بھون میں بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں کہا کہ ایوان سبھی کے تعاون سے چلتا ہے۔ اور باہم تعاون سے عوام کے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ Assembly Monsoon Session in UP

UP Vidhan Sabha Speaker
UP Vidhan Sabha Speaker

لکھنؤ: یو پی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ستیش مہانا نے قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس کے بلا تعطل و رخنہ اندازی انعقاد کے لیے تمام پارٹیوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ آج یہاں ودھان بھون میں بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ کارروائی سبھی کے تعاون سے چلتی ہے۔ عوام کے مسائل کا منطقی، حقیقت پر مبنی اور معیاری مکالمہ کے ذریعے بامعنی حل نکالا جا سکتا ہے۔

19202002ودھان سبھا اسپیکر نے مانسون اجلاس کے لیے تمام پارٹیوں سے تعاون کی درخواست کی
ودھان سبھا اسپیکر نے مانسون اجلاس کے لیے تمام پارٹیوں سے تعاون کی درخواست کی

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر وزیر اعلیٰ اور قائد ایوان یوگی آدتیہ ناتھ نے سیشن کے احسن انعقاد میں حزب اقتدار پارٹی کے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ایوان عوامی توقعات اور مسائل کو رکھنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ ودھان سبھا اسپیکر ستیش مہانا کے دور میں اتر پردیش ودھان سبھا پچھلے ڈیڑھ سال سے اختراعات کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس عرصے کے دوران اتر پردیش ودھان سبھا میں جو صحتمند بحثیں ہوئیں وہ ملک بھر کی ودھان سبھاؤں کے لیے ایک تحریک بن گئی ہیں۔ ملک نے اسے سراہا ہے۔ ایوان میں ایک دن صرف خواتین ارکان کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ آج ودھان بھون میں ڈیجیٹل کوریڈور کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے عوام کو ودھان سبھا کی تاریخ اور اس وقت چلائے جارہے عوامی مفاد کے پروگراموں، حکومت کی اہم اسکیموں کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔ یہ ایک اچھی کوشش ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری پارٹیاں مختلف ہو سکتی ہیں، لیکن ہمارا دل ایک ہے، وہ اتر پردیش ہے۔ ریاستی حکومت ریاست سے متعلق عوامی بہبود اور ترقی کے تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ پارلیمانی روایات پر عمل کرتے ہوئے تمام معزز اراکین اپنی تجاویز اور مسائل ایوان میں رکھیں۔ اسمبلی کو بامعنی گفتگو کا پلیٹ فارم بنائیں، تاکہ اسمبلی کا وقار بڑھے اور ملک میں ریاست کے بارے میں ایک اچھا پیغام جائے۔ ایوان میں نئے ارکان جنہوں نے ابھی تک بات نہیں کی، اس بار ایسے اراکین کو بولنے کا موقع ملے گا۔ یہ ایک مثبت اقدام ہے۔ ہر رکن کے پاس ایک نئی فکر/خیال ہوتا ہے۔ جب وہ اپنے آپ کو خیالات کے ذریعے ظاہر کرتا ہے، تو یہ ہمیں مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنے میں مدد کرتا ہے۔

تمام پارٹیوں کے لیڈروں سے قانون سازی کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کچھ عرصے سے اتر پردیش قانون ساز اسمبلی مثبت بحث اور تخلیقی صلاحیتوں کے لیے جانی جاتی ہے، اس روایت کو آگے بڑھانا چاہیے، ہر کوئی اپنا تعاون دے گا۔ انہوں نے سب کو یقین دلایا کہ حکومت تمام بات چیت میں حصہ لے کر مثبت جواب دے گی اور تجاویز کے مطابق حل تلاش کرنے کی کوشش کرے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج 'اتر پردیش قانون ساز اسمبلی میں اسپیکر ستیش مہانا کا ایک سال' نامی کتاب کا اجراء بھی کیا گیا ہے۔ یہ کتاب تمام اراکین، قانون ساز اسمبلی اور لائبریریوں کو بھیجی جائے گی، تاکہ جمہوریت کے لیے مقننہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے سب کو آگاہ کیا جا سکے۔ ودھان بھون میں تیار کردہ ڈیجیٹل کوریڈور کے ذریعے طلبہ کو تحقیق کے لیے بھرپور مواد دستیاب ہوگا۔

پارلیمانی امور کے وزیر سریش کمار کھنہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ریاست نئی بلندیوں کو سر کررہی ہے۔ گزشتہ 6 سالوں میں ریاست نے ہر شعبہ میں ترقی کی ہے۔ پارٹی اور اپوزیشن کے تعاون سے ہی ایوان کو خوش اسلوبی سے چلایا جا سکتا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے منوج کمار پانڈے، اپنا دل (سونی لال) کے رام نواس ورما، راشٹریہ لوک دل کے راج پال سنگھ بالیان، سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے اوم پرکاش راج بھر، نربل انڈین شوشت ہمارا عام دل سنجے کمار نشاد، انڈین نیشنل کانگریس کی آرادھنا مشرا '"مونا"، جن ستہ دل لوک تانترک کے رگھو راج پرتاپ سنگھ 'راجا بھیا اور بہوجن سماج پارٹی کے اوما شنکر سنگھ نے اپنی- اپنی پارٹیوں سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Last Updated :Aug 7, 2023, 5:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.