ETV Bharat / state

Haqiqat Minority Welfare Society: طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا

author img

By

Published : May 11, 2022, 8:45 AM IST

رامپور میں فلاحی تنظیم ’حقیقت مائنارٹی ویلفیئر سوسائٹی’ کے 8ویں سالانہ جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کی جانب سے کرائے گئے سروے کی بنیاد پر 20 طلباء و طالبات کو اسکولی کورس دیے گئے۔ ساتھ ہی ان کی ایک سال تک کی فیس جمع کرنے کی ذمہ داری بھی لی گئی۔ Prizes Were Awarded to the Students Who Achieved Outstanding Position

حقیقت مائنارٹی ویلفیئر سوسائٹی
حقیقت مائنارٹی ویلفیئر سوسائٹی

ریاست اترپردیش کے رامپور میں اقلیتوں میں تعلیم کے لئے کوشاں ’حقیقت مائنارٹی ویلفیئر سوسائٹی’ کی جانب سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس پروگرام میں شعبۂ تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا، جب کہ ضرورت مند طلبہ و طالبات کی مالی معاونت بھی کی گئی۔ Prizes Were Awarded to the Students Who Achieved Outstanding Position

حقیقت مائنارٹی ویلفیئر سوسائٹی


رامپور میں فلاحی تنظیم ’حقیقت مائنارٹی ویلفیئر سوسائٹی’ کے 8ویں سالانہ جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کی جانب سے کرائے گئے سروے کی بنیاد پر 20 طلباء و طالبات کو اسکولی کورس دیے گئے۔ ساتھ ہی ان کی ایک سال تک کی فیس جمع کرنے کی ذمہ داری بھی لی گئی۔ تقریب کا آغاز مفتی عبید عطاری کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے صدر محمد ناظم نے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی بے حد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم ’حقیقت مائنارٹی ویلفیئر سوسائٹی’ گزشتہ 8 برسوں سے ایسے بچوں کو تعلیم کے میدان میں لانے کی جدوجہد کر رہی ہے جو غریب اور یتیم ہیں۔

حقیقت مائنارٹی ویلفیئر سوسائٹی اردو زبان کی ترقی و فروغ کے لئے بھی جدوجہد کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج سوسائٹی کے سالانہ جلسہ کے موقع پر اردو زبان و ادب میں نمایاں کردار ادا کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ تقریب کے دوران عبدالقادر رضا کو سوسائٹی کی جانب سے خصوصی ایوارڈ اور 7 بچوں کو ناظم ایوارڈ سے نوازا گیا،آخر میں معروف سماجی کارکن اور حقیقت سوسائٹی کے سینئر رکن دلن خان بھارت نے تمام ہی شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔


مزید پڑھیں:Private Schools in Deep Crisis: رامپور کے پرائیویٹ اسکولز معاشی بحران کا شکار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.