ETV Bharat / state

Road Contraction Drive in UP وزیر اعلیٰ نے ریاست کی سڑکوں کو گڑھے سے پاک کرنے کے لیے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 1:13 PM IST

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کی سڑکوں کو گڑھے سے پاک کرنے کے لیے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دی۔ UP Chief Minister Yogi Adityanath

Road Contraction Drive in UP
Road Contraction Drive in UP

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریاست کی سڑکوں کے بہتر کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ نومبر کے مہینہ میں دیوالی سے قبل ریاست کی سڑکوں کو گڑھے سے پاک کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس برس مانسون کی صورتحال غیر معمولی ہے۔ آنے والے دنوں میں کئی اضلاع میں مسلسل بارش کا امکان ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے نومبر کے مہینہ میں دیوالی سے پہلے ریاست بھر میں سڑکوں کو گڑھے سے پاک کرنے کی مہم چلائی جائے۔ جہاں بارش کے حالات ہوں وہاں بولڈر ڈال کر رولر چلا کر ٹریفک کو آسان بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں تعمیرات عامہ، این ایچ اے آئی، منڈی پریشد، آبپاشی، دیہی ترقیات، پنچایتی راج، شوگر انڈسٹری اور گنا ترقیات، ہاؤسنگ، انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقیات وغیرہ جیسے محکموں کی تقریباً 4 لاکھ کلومیٹر سڑکیں ہیں۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہر سڑک پر پیدل چلنے کو عام آدمی کے لیے ایک بہتر بنایا جائے۔ اگر پہلے سے چلنے والی سڑکیں میٹرو؍ایکسپریس وے جیسے بڑے منصوبوں کی وجہ سے خراب ہوتی ہیں تو خرابی کا ذمہ دار محکمہ کو ٹھہرایا جائے۔
گڑھے سے پاک مہم کے محکمہ جاتی ایکشن پلان سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ سڑکوں کے لیے بجٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ تمام محکموں میں بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ تمام محکموں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ سڑک بنانے والی ایجنسی؍ٹھیکیدار سڑک کی تعمیر کے بعد اگلے 05 برسوں تک اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی لے۔ اس سلسلے میں شرائط و ضوابط واضح طور پر بیان کیے جائیں۔
انجینئروں کو تعمیراتی کام کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ انجینئروں کی کہیں بھی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ اگر ضرورت ہو تو آؤٹ سورسنگ کے ذریعے بھی تعیناتی کی جائے۔ محکمہ جاتی وزراء اور افسران فیلڈ میں رینڈم دورے کرکے اسکیموں کا جائزہ لیں اورجوابدہی کو یقینی بنائیں۔ گڑھے ہٹانے اور سڑکوں کی تعمیر نو کے کام کو مینول کی جگہ پر میکڈمائڈ پر زور دیں۔ انجینئروں کو صرف میرٹ کی بنیاد پر تعینات کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر محکمہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مافیا؍ جرائم پیشہ افراد کو مفاد عامہ سے متعلق کسی بھی منصوبہ میں جگہ نہ ملے۔ ان کے قریبی رشتہ داروں اور گینگ ممبران کو بھی ٹھیکوں سے دور رکھا جائے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سڑکوں کو گڑھے سے پاک کرنے اور تعمیر نو کی مہم کے لیے جیو ٹیگنگ کی جائے۔ اسے پی ایم گتی شکتی پورٹل سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ تمام محکموں کو بھی اسی طرح کے خطوط پر اپنا اپنا پورٹل تیار کرنا چاہیے، تاکہ کام کے معیار پر مسلسل نظر رکھی جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ شہری ترقیات و دیہی ترقیات کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اگر بارش کی وجہ سے کہیں پانی جمع ہو جائے تو اس کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔ محکمہ کے افسران سڑکوں پر موجود رہے۔ شہروں میں آزاد کتوں کے مسائل پر قابو پانے کے لیے مجوزہ اینیمل برتھ کنٹرول یونٹ اور دیگر مفید انتظامات پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.