ETV Bharat / state

Teen Girl Allegedly Committs Suicide چھیڑ چھاڑ سے تنگ آکر طالبہ نے مبینہ طور پر خود کشی کی

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 10:50 AM IST

لکھنؤ کے ڈوبگہ تھانہ علاقے میں ایک طالبہ نے مبینہ طور پر چھیڑ خانی سے تنگ آکر خود کشی کرلی ہے۔ متاثرہ کے گھر والوں نے ملزم نوجوان اور اس کے والد پر لڑکی کو چھت سے نیچے پھینک کر جان سے مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ یہ نوجوان طویل عرصے سے طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا اور ساتھ ہی اس پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ Teen Girl Committed Suicide

طالبہ نے خود کشی کی
طالبہ نے خود کشی کی

لکھنئو: ڈوبگہ تھانہ علاقہ میں ایک لڑکی کی مبینہ خود کشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اہلخانہ کا مبینہ الزام ہے کہ ایک نوجوان، لڑکی کے ساتھ طویل عرصے سے چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا اور ساتھ ہی اس پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ اس سے تنگ آکر لڑکی اپنے گھر والوں کے ساتھ نوجوان کے گھر شکایت کرنے پہنچی تھی۔ الزام ہے کہ اسی دوران نوجوان اور اس کے والد نے لڑکی کو چار منزلہ عمارت سے دھکیل دیا۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لڑکی کو علاج کے لیے ٹراما سینٹر بھیج دیا، جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔ دوسری جانب دوسرے فریق کا کہنا ہے کہ لڑکی نے خود چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال پولس اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ Teen Girl Committed Suicide

طالبہ کے اہلخانہ نے بتایا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ملزم پریشان کررہا تھا وہ ہر وقت طالبہ کو چھیڑتا رہتا تھا، لڑکی کہیں باہر یا اسکول جاتی تو وہ اس کو راستے میں روک دیتا اور اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا تھا جس سے تنگ آکر آج ہم لوگ نوجوان کے گھر شکایت کرنے گئے تھے۔ Teen Girl Committed Suicide

انسپکٹر ڈوبگہ سکھویر سنگھ بھدوریا نے بتایا کہ چھیڑ چھاڑ سے تنگ آکر طالبہ نے چوتھی منزل سے خود کر جان دے دی۔ متاثرہ کی والدہ نے تھانہ میں مقدمہ درج کرایا ہےکہ نوجوان کئی دنوں سے مذہب تبدیل کرنے کے لیے دباؤ بنارہا تھا جب کہ اس کی شکایت ہم لوگ کرنے اس کے گھر گئے تو اس نوجوان اور اس کے والد نے ہماری بیٹی کو دھکہ دے کر گرا دیا۔ وہیں اس نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ طالبہ نے خود کود کر جان دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Court Directs to Arrest DSP ڈی ایس پی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.