ETV Bharat / state

Surrender Application عتیق کی بہن عائشہ نوری کی خودسپردگی کی عرضی خارج

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 8:07 AM IST

Updated : Jun 6, 2023, 8:52 AM IST

ریاست اترپردیش کے پریاگ راج کے مافیا عتیق احمد کی بہن عائشہ نوری نے امیش پال قتل کیس میں عدالت میں خود سپردگی کی عرضی دائر کی تھی۔ Surrender Application

Etv BharatAtiq Ahmed's sister Ayesha Noori
Etv BharatAtiq Ahmed's sister Ayesha Noori

پریاگ راج: مافیا عتیق احمد کی بہن عائشہ نوری کی خودسپردگی کی عرضی پیر کو سماعت کے لئے کسی وکیل کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے یہاں چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ(سی جے ایم) کی عدالت نے خارج کردیا۔ سرکاری وکیل گلاب چندر اگرہری نے بتایا کہ پیر کو عائشہ نوری کی سرینڈر کی عرضی پر چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ(سی جے ایم) دنیش گوتم کی عدالت میں سماعت ہوئی تھی۔ نوری کی جانب سے کسی وکیل کے موجود نہ ہونے کی وجہ عدالت نے اس کی عرضی خارج کردی۔ اس سے پہلے تاریخ پر بھی کسی وکیل کے موجود نہ ہونے کی وجہ پانچ جون سماعت کی اگلی تاریخ طے کی گئی تھی۔

اہم بات یہ ہے کہ پولیس نے عائشہ پر الزام لگایا ہے کہ اس نے شوٹر مسلم گڈو کو، جو امیش پال قتل کیس میں ملوث تھا، میرٹھ میں اپنے گھر میں پناہ دی تھی۔ عائشہ کے گھر میں لگے سی سی ٹی وی میں گڈو کو دیکھا گیا تھا۔ عائشہ کے شوہر اخلاق پہلے ہی اس معاملے میں گرفتار ہو چکے ہیں اور نینی سینٹرل جیل میں بند ہیں۔ انہیں محکمہ صحت نے معطل بھی کر دیا ہے۔

امیش پال کو 15 فروری 2023 کو قتل کر دیا گیا تھا۔ امیش پال کی بیوی جیا پال کی طرف سے درج کرائی گئی رپورٹ میں نمایاں طور پر عتیق احمد، بھائی اشرف، بیوی شائستہ پروین، عتیق کے دو بیٹوں گڈو مسلم اور عائشہ نوری، اسد کے دوست ، عتیق کے بہنوئی اخلاق اور عتیق کے ساتھیوں قیس احمد، راکیش کمار، نیاز احمد، محمد ساجد اور ارشد کٹرا کے نام شامل ہیں۔ شائستہ پروین،عائشہ نوری، گڈو مسلم مفرور ہیں۔

مزید پڑھیں: ہم عدالت کا فیصلہ قبول کرنے کیلئے تیار، عتیق کی بہن

Last Updated : Jun 6, 2023, 8:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.