Meerut Administration on Election Counting: میرٹھ میں کاؤنٹنگ سینٹر پر سخت سیکورٹی انتظامات

author img

By

Published : Mar 9, 2022, 4:20 PM IST

میرٹھ میں انتخابی نتائج کے سلسلے میں سخت انتظامات

10 مارچ کو اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے پیش نظر میرٹھ میں بھی کاؤنٹنگ سینٹرز کی حفاظت کے لیے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ گنتی کے دوران کسی قسم کا تنازع نہ ہو۔ Meerut Administration on Election Counting

میرٹھ: اترپردیش میرٹھ کی سات اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی میرٹھ کی سردار وللبھ بھائی کرشی یونی ورسٹی اور لوہیا نگر سبزی منڈی میں ہونی ہے۔ اس کی تیاریوں کو لیکر پولیس اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ گنتی کے وقت کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ Meerut Administration on Election Counting

میرٹھ میں انتخابی نتائج کے سلسلے میں سخت انتظامات

یہ بھی پڑھیں:Exit Polls: کیا اترپردیش میں تبدیلی کا نعرہ ناکام رہا؟

ایکزٹ پول کے نتائج آنے کے بعد میرٹھ میں بھی کاؤنٹنگ سینٹرز کی حفاظت کو اور پختہ کر دیا گیا ہے تاکہ گنتی کے دوران کسی قسم کا تنازعہ نہ ہو۔ اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے پولیس فورس کے ساتھ انتظامیہ کے افسران کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی وجے جلوس پر پابندی لگاتے ہوئے میڈیا سے نتائج کی صحیح تصویر پیش کرنے کی بات کہی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.