ETV Bharat / state

تاریخی عمارات کا تحفظ اور بحالی پر خصوصی ورکشاپ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 10:22 PM IST

Updated : Nov 19, 2023, 10:30 PM IST

تاریخی عمارات کا تحفظ اور بحالی پر خصوصی ورکشاپ کا اہتمام علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ہیریٹیج سیل نے سنٹر آف ایکسیلنس ان اسلامک آرکیٹیکچر، شعبہ کے تعاون سے کیا ہے جس میں طلباء کو یونیورسٹی کی تاریخی عمارت اسٹریچی ہال کے پتھروں کا تحفظ اور ان کی بحالی کی خصوصی ٹریننگ ایکسپرٹس کی سرپرستی میں دی جا رہی ہے۔

تاریخی عمارات کا تحفظ اور بحالی پر خصوصی ورکشاپ
تاریخی عمارات کا تحفظ اور بحالی پر خصوصی ورکشاپ

تاریخی عمارات کا تحفظ اور بحالی پر خصوصی ورکشاپ

علیگڑھ: عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ملک کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جہاں سب سے زیادہ تاریخی اور اہمیت کی حامل عمارات موجود ہیں جس میں 1802 کا پیرو ہاوس، 1875 کا اسٹریچی ہال، ایم اے او کالج کی باؤنڈری وال، سر سید کو تحفے میں پیش کیا جانے والا ففواہ، بھیگم پور گیٹ وغیرہ شامل ہیں جس میں سے کچھ عمارات کی حالت خستہ بھی ہو رہی ہے۔

اے ایم یو ہیریٹیج سیل نے سنٹر آف ایکسیلنس ان اسلامک آرکیٹیکچر کے تعاون سے تاریخی عمارات کا تحفظ اور ان کی بحالی کے لئے ایک خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے جس میں طلباء و طالبات سمیت یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیوں کے اساتذہ بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اس خصوصی تربیتی پروگرام میں ایکسپرٹ، شرکاء کو قدیم عمارات کے تحفظ اور ان کی بحالی کی خصوصی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ سات ہی آج کے عمارات کو اگلے سو سال تک کے لئے کس طرح سے محفوظ کیا جاسکتا ہے، ان کو پانی سے خراب ہونے سے کیسے بچایا جا سکتا ہے کی بھی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

تربیتی پروگرام میں میڈیسن، لائبریری سائنس، میوزیالوجی، سول انجینئرنگ، اور آرکیٹیکچر جیسے 30 سے ​​زائد شرکاء حصہ لے رہے ہیں جس میں فیکلٹی ممبران بھی اس ہینڈ آن ٹریننگ میں شامل ہیں۔ اے ایم یو ہیریٹیج سیل کے کنوینر اور شعبہ آرکیٹیکچر کے پروفیسر فرحان فاضلی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں تربیتی پروگرام سے متعلق بتایا اس میں ہم شرکاء کو قدیم عمارات کو صاف کرنا، اس کو محفوظ اور تحفظ کرنے کی خصوصی ٹریننگ دے رہے ہیں۔ ہینڈ آن ٹریننگ میں شرکاء کے کثیر الضابطہ گروپ نے خود کو بہت پرجوش دکھایا اور عمارات کی بحالی کے مختلف طریقے سیکھے۔ ہماری ٹیم اظفر، ڈاکٹر فاطمہ اور ندا پر مشتمل ہے، نے شرکاء کو عمارات کی بحالی سے منسلک بہت سی تکنیکوں کی وضاحت کی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تربیت شرکاء کے لیے نئی راہیں کھولے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اگر عرب ممالک چاہیں تو دو روز میں جنگ رک سکتی ہے: قاسم رسول الیاس


تربیتی پروگرام میں شرکاء نے اس خصوصی تربیتی پروگرام کو اہم بتاتے ہوئے کہا کہ تاریخی اور قدیم عمارات کو محفوظ کرنا، ان کو صاف کرنا اور ان کو کیسے محفوظ کیا جا سکتا ہے جاننا ہمارے لئے ایک نئی اہم چیز ہیں۔ شرکاء نے مزید کہا اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہم خود پریکٹیکل کررہے ہیں ایکسپرٹس کی نگرانی میں، یقینا یہ تربیت ہمیں بہت کام آنے والی ہے اس کی مدد سے ہم تاریخی عمارات کو محفوظ کر سکتے ہیں اور جو خستہ حالت میں ہیں ان کو بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔ میوزیالوجسٹ و کنزرویٹر ڈاکٹر فاطمہ فہیم نے بتایا تاریخی عمارات کی تین مختلف طریقوں سے صفائی کی جاتی ہے، کیمیکل، مکینیکل اور اورگینک۔ اورگینک میں ملتانی مٹی اور انڑے کی کریٹ کا استعمال کرتے ہیں جس سے پتھر خراب نہیں ہو اور اس کی مدد سے پتھر صاف بھی ہو جاتا ہے اور اس کے اندر موجود پانی بھی نکل جاتا ہے۔

Last Updated :Nov 19, 2023, 10:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.