ETV Bharat / state

Desh Raj Sharma on Up Elections: یوپی اسمبلی انتخابات پر، دیش راج شرما سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Feb 5, 2022, 5:34 PM IST

یوپی اسمبلی انتخابات 2022 UP Assembly Elections کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی تشہیری مہم مصروف ہیں تو وہیں کئی لیڈران ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے ڈور ٹو ڈور کیمپین کر رہے ہیں۔ اسی درمیان سینئر سیاسی رہنما ایڈووکیٹ دیش راج شرما نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست بدل گئی پہلے کے سیاسی لیڈر کچے مکانوں میں رہتے تھے اور عوام کی خدمت کرتے تھے لیکن آج کے سیاسی لیڈر اپنے کچے مکانوں کو کوٹھیاں بنا لیتے ہیں اور عوام ان کوٹھیوں کے چکر لگاتی رہتی ہے۔

یوپی اسمبلی انتخابات کے موضوع پردیش راج شرما سے خصوصی گفتگو
یوپی اسمبلی انتخابات کے موضوع پردیش راج شرما سے خصوصی گفتگو

وقت بدلا دور بدلا اور بدل گئی سیاست۔ اس موضوع پر اتر پردیش کے سینیئر وکیل ایڈووکیٹ دیش راج شرما نے ای ٹی وی بھارت Special talk with Etv Bharat سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب سیاست میں ایماندار اور عوام کی بھلائی کے کام کرنے والے لیڈر ہوا کرتے تھے لیکن وقت بدلا دور بدلا تو سیاست بدل گئی اب پہلے جیسے سیاسی لیڈر نہیں ہوتے۔

یوپی اسمبلی انتخابات کے موضوع پردیش راج شرما سے خصوصی گفتگو

اگر پہلے کی بات کی جائے تو سیاسی پارٹیاں اچھے اور ایماندار لوگوں کو اپنا امیدوار بناتی تھیں لیکن آج ہر کوئی اپنے گھر کے نمائندے کو ہی امیدوار بناتا ہے۔ پہلے کے سیاسی لیڈر کچے مکانوں میں رہتے تھے اور عوام کی خدمت کرتے تھے لیکن آج کے سیاسی لیڈر اپنے کچے مکانوں کو کوٹھی بنا لیتے ہیں اور عوام ان کوٹھیوں کے چکر لگاتی رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Meet Moradabad Express Zainul Abedin: ورلڈ ریکارڈ ہولڈر زین العابدین سے خصوصی گفتگو

انہوں نے کہا کہ آج کی سیاست مطلبی ہو چکی ہے مدد کی بات ہر پارٹی کرتی ہے لیکن عوامی مسائل حل کرنے کے لئے کوئی پارٹی آگے نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سیاست میں آنا چاہیے تبھی ملک کی ترقی ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.