ETV Bharat / state

SP Supporters مظفر نگر میں سماجوادی پارٹی کے حامیوں کا رہاستی حکومت کے خلاف مظاہرہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 1:48 PM IST

Updated : Sep 4, 2023, 3:03 PM IST

مظفر نگر میں سماجوادی پارٹی کے حامیوں نے عوام کے مختلف مسائل کو لے کر رہاستی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور کلیکٹر کے کو اس ضمن میں عرضداشت پیش کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔

مظفر نگر میں سماجوادی پارٹی کے حامیوں کا رہاستی حکومت کے خلاگ مظاہرہ
مظفر نگر میں سماجوادی پارٹی کے حامیوں کا رہاستی حکومت کے خلاگ مظاہرہ

مظفر نگر میں سماجوادی پارٹی کے حامیوں کا رہاستی حکومت کے خلاف مظاہرہ

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں مختلف عوامی مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے کارکنان اور عہدے داران نے زبردست احتجاج کیا۔ سبھی مظفر نگر کے مہاویر چوک پر واقع ایس پی آفس سے نعرے بازی کے ساتھ جلوس نکالتے ہوئے ضلع کلکٹریٹ پہنچے اور کہا کہ عام لوگوں کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں۔ ایس پی کارکنان نے اے ڈی ایم کو گورنر کے نام 15 نکاتی مطالبات کو لیکر میمورنڈم سونپا۔ گورنر کو دیے گئے میمورنڈم میں سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے موجودہ ریاستی حکومت پر سنگین الزامات لگائے جس میں بنیادی طور پر مطالبہ کیا گیا کہ زیادہ بارشوں سے کسانوں کی جو فصلیں تباہ ہوئی ہیں، انہیں معاوضہ دیا جائے۔

مظفر نگر میں سماجوادی پارٹی نے کیا احتجاجی مظاہرہ
مظفر نگر میں سماجوادی پارٹی نے کیا احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیں: AMU Announces Essay Competition زبان و ادب پر سرسید کے اثرات' موضوع پر مضمون نویسی مقابلے کا اعلان

انہوںنے کہا کہ متاثرہ کسانوں کی مالی مدد کی جائے۔ سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے بڈھانا میں بجاج شوگر ميل پر گننے کے 200 کروڑ روپے سے زیادہ کا جو بقایا ہے اس کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ ضلع پولیس انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ضلع میں غیر قانونی سود خوری ہو رہی ہے۔ ایس پی کارکنوں نے کہا کہ نگر پنچایت اور میونسپل علاقہ میں پینے کے پانی کی فراہمی میں سراسر لاپرواہی کی جارہی ہے۔

Last Updated :Sep 4, 2023, 3:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.