ETV Bharat / state

MLA Zia Barq یہاں نہ پہلے ہندو قوم تھی، نہ اب ہے: رکن اسمبلی ضیاء الرحمان برق

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 12:09 PM IST

یہاں نہ پہلے ہندو قوم تھی، نہ اب ہے:رکن اسمبلی ضیاء الرحمان برک
یہاں نہ پہلے ہندو قوم تھی، نہ اب ہے:رکن اسمبلی ضیاء الرحمان برق

مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ضیاء الرحمان برق نے ہندو راشٹر کے معاملے پر باگیشور دھام سے وابستہ پنڈت دھیریندر شاستری پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں نہ پہلے ہندو قوم تھی، نہ اب ہے۔ اس کے باوجود چند لوگ اس کو لے کر سیاست کرتے ہیں۔

یہاں نہ پہلے ہندو قوم تھی، نہ اب ہے:رکن اسمبلی ضیاء الرحمان برق

مرادآباد :اترپردیش کے سنبھل ضلع سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق کے پوتے مرادآباد کے کنڈرکی حلقے سے سے رکن اسمبلی ضیاء الرحمان برق نے کہا کہ ہندو راشٹریہ کی سیاست پر بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔ رکن اسمبلی ضیاء الرحمان برق نے کہا کہ ہندو راشٹر کے معاملے پر باگیشور دھام سے وابستہ پنڈت دھیریندر شاستری پر کڑی تنقید کی۔ یہ صرف 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے کیا جا رہا ہے۔ چند لوگ ذات پات اور مذہب کے نام پر سیاست کی بدولت اقتدار میں دوبارہ واپس آنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک وہ ہندو راشٹریہ بنانے کی بات ہے تو اس میں دم نہیں ہے۔ لوگوں کو اچھی طرح سے معلوم ہے کہ ملک میں جمہوریٹ کی جڑیں مضبوط ہیں اس کے باوجود کی جاتی ہے۔ اس سے پہلے کوئی ہندو قوم نہیں تھی، اور نہ ہی ہے۔ اب اور نہ ہی کبھی ہو سکتی ہے۔ جونیئر برق صرف یہیں پر نہیں رکے، انہوں نے دو قدم آگے بڑھ کر کہا کہ اس ملک میں جمہوریت ہے۔ اسے بچانے کے لیے جو بھی قربانی دینی پڑے تو ہم دیں گے۔

یہاں صرف تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر رہ سکتے پیں۔ جب تک جمہوریت ہے کسی ایک مذہب کی قیادت نہیں ہو گی۔ سماج وادی پارٹی کے رکن نے آنے والی فلم اجمیر 92 پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایک نیا ٹرینڈ شروع ہوا ہے، اسلام کو کیسے بدنام کیا جائے، یہ لوگ اسلام کی شبیہ کو خراب کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ جس طرح وہ ہمارے مذہب پر براہ راست پابندی لگا رہے ہیں۔ اس سے وقتی طور پر تو پریشانی ہو سکتی ہے لیکن ہمیشہ کے لیے نہیں۔ جیسے فلم کے ذریعے غلط دکھایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Jamaat Ul Hind مظفرنگر میں جمعیت علمائے ہند کی مقامی یونٹوں کی تشکیل دی گئی

بہار کے بھاگلپور میں دریائے گنگا میں اچانک منہدم ہونے والے 1700 کروڑ روپے کے پل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جونیئر برق نے کہا کہ یہ (پل) عوام کے خون اور پسینے کے پیسے سے بنا ہے، حکومت کسی کی بھی ہو، جس نے بھی گڑبڑ کی ہو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ تحقیقات کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.