ETV Bharat / state

SP MLA Irfan Solanki عرفان سولنکی نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مبارک باد دی

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 7:16 AM IST

عرفان سولنکی نے رمضان کی مبارک باد دی
عرفان سولنکی نے رمضان کی مبارک باد دی

کانپور سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی عرفان سولنکی ان دنوں جیل میں بند ہیں۔ ان پر گینگسٹر ایکٹ سمیت تقریبا 22 مقدمات درج ہیں۔ وہیں آگ زنی معاملے سے متعلق کانپور کورٹ میں پیشی پر آئے عرفان سولنکی نے عوام کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی۔

عرفان سولنکی نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مبارک باد دی

کانپور: ریاست اترپردیش کے کانپور کی سیسہ مئو اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے عرفان سولنکی، ان دنوں مہاراج گنج جیل میں بند ہے ۔ ان پر گینگسٹر سمیت تقریبا 22 مقدمات درج ہیں ۔ جس میں ایک مقدمہ کانپور کے چاج مئو علاقے میں ایک پلاٹ کو خالی کرانے کے لئے پلاٹ پر بنی جھونپڑی میں آگ لگانے کا الزام عائد ہے آگ زنی کے اس معاملے پر عرفان سولنکی کی عدالت میں پیشی تھی جس میں گواہوں کے بیانات اور گواہوں سے جراح شروع ہوگئی ہے۔ جراح مکمل نہ ہونے کی صورت میں عدالت نے 27 مارچ کی تاریخ مختص کی ہے۔ عرفان سولنکی جس وقت کانپور کی عدالت میں گاڑی سے اترے تو کافی بے فکر نظر آرہے تھے، انہوں نے عوام کو نوراتری اور لوگوں کو رمضان المبارک کی بھی مبارکباد پیش کی۔اس دوران انہوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاؤں کی گزارش بھی کی۔اس وقت کانپور کورٹ کے باہر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ رکن اسمبلی عرفان سولنکی پر ایک کے بعد ایک کئی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس نے ان پر لینڈ مافیا ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے وابستہ تمام اثر رسوخ والے افراد کو زمینوں کا کام کرنے والا ایک گروہ قرار دیا ہے اور عرفان سولنکی کو اس گروہ کا سربراہ بتایا ہے۔ پولیس نے عرفان سولنکی پر گینگسٹر کی دفعہ لگا دی۔ کانپور، یوپی پولیس نے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے عرفان سولنکی کی کروڑوں روپے کی جائیداد ضبط کرلی ہے۔ وہیں کانپور پولیس نے جائیداد کو قرق کرنے کی کارروائی کرتے ہوئے عرفان کے قریبی دوستوں پر بھی گینگسٹر ایکٹ لگا دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.