Encounter In Mathura متھرا میں پولیس کے ساتھ مڈھ بھیڑ میں 50 ہزار کے انعامی سمیت چھ گرفتار

author img

By

Published : Jan 22, 2023, 7:04 PM IST

Etv Bharat

یمنا ایکسپریس وے پر ہفتہ کی رات سریر تھانے کی پولیس اور ایس ٹی ایف کے ساتھ ہوئے مڈھ بھیڑ میں 50ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو اس کے چار ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

متھرا: اترپردیش کے ضلع متھرا کے سریر تھانہ پولیس اور ایس ٹی ایف کی جوائنٹ ٹیم کے ساتھ ہوئے مڈھ بھیڑ میں 50ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش اور اس کے دیگر چار ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ جانکاری دیتے ہوئے ایس پی دیہات ترگن بشین نے آج بتایا کہ مخبر کیا طلاع پر یمنا ایکسپریس وے پر ہفتہ کی رات سریر تھانے کی پولیس اور ایس ٹی ایف کے ساتھ ہوئے مڈھ بھیڑ میں 50ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو اس کے چار ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ مڈھ بھیڑ میں انعامی شاطر بدمعاش امروہہ باشندہ بگا عرف منا اور امروہہ باشندہ اس کے چار ساتھیوں قادر، اقبال عرف جاوا، کریم خان عرف سہیل اور کلیم عرف ماس کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مڈھ بھیڑ میں انعامی بدمعاش بگا کے پیر میں گولی لگی ہے اور اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین کے قبضے سے تین طمنچہ 315بور، و چار زندہ کارتوس اور دوکھوکھے کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔یہ سبھی لوٹ، ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مجرم ہیں۔ انعامی بدمعاش بگا پر ڈکیتی، گینگسٹر ایکٹ، چوری وغیرہ سے متعلق 14مقدمے جونپور ، لکھنؤ، فتح پور، امبیڈکر نگر، الہ آباد وغیرہ میں درج ہیں۔ ملزمین کے جرائم کی ہشٹری کی مزید جانکاریاں حاصل کی جارہی ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز نوئیڈا پولیس کا لٹیرے کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا۔ مڈھ بھیڑ کے دوران شاطر لٹیرا پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ زخمی بدمعاش کی شناخت کرشن کے طور پر ہوئی ہے۔ دہلی این سی آر علاقے میں بدمعاش کے ذریعہ ڈکیتی اور جھپٹ ماری( اسنیچنگ) کی درجنوں وارداتیں انجام دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Police Encounter In Noida پیشہ ور مجرم کرشن عرف چیرا انکاؤنٹر میں زخمی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.