ETV Bharat / state

Eid-Ul-Fitr 2022: ایس آئی او کے کارکنان نے اولڈ ایج ہوم پہنچ کر معمر افراد کو چادریں تقسیم کیں

author img

By

Published : May 7, 2022, 9:37 AM IST

طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے کارکنان نے رامپور میں واقع اولڈ ایج ہوم پہنچ کر معمر افراد کو اپنی عید کی خوشیوں میں شامل کیا۔ اس موقع پر 60 سے زائد معمر افراد کو بلا تفریق مذہب و ملت چادریں بطور تحفہ دی گئیں۔ Distributed Sheets Among the Elderly in the Old Age Home

چادریں تقسیم
چادریں تقسیم

ریاست اترپردیش کے رامپور میں واقع اولڈ ایج ہوم پہنچ کر طلبہ تنظیم ایس آئی او کے کارکنان نے معمر افراد کے درمیان چادریں تقسیم کرکے ان کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔ ایس آئی او کے اس کارخیر کا اولڈ ایج ہوم کے ذمہ داران نے خیر مقدم کیا۔ طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے کارکنان نے رامپور میں واقع اولڈ ایج ہوم پہنچ کر معمر افراد کو اپنی عید کی خوشیوں میں شامل کیا۔ اس موقع پر 60 سے زائد معمر افراد کو بلا تفریق مذہب و ملت چادریں بطور تحفہ دی گئیں۔ Distributed Sheets Among the Elderly in the Old Age Home

چادریں تقسیم

اس موقع پر ایس آئی او کے مقامی صدر حافظ محمد فیصل نے کہا کہ عید خوشیوں کا تہوار ہے۔ اسلامی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ عید کی خوشیوں میں ہم سماج کے بے سہارا اور معمر افراد کا بھی خصوصی طور پر خیال رکھیں۔ اسی وجہ سے ایس آئی او کی جانب سے یہاں بیڈ شیٹس تقسیم کی جا رہی ہیں۔

نوجوانوں کے ذریعہ اپنے بوڑھے ماں باپ کو بے یار و مددگار ہولڈ ایج ہوم میں داخل کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایس آئی او کے زونل آرگنائزر اسعد احمد نے کہا کہ عمر کے آخری پڑاؤ میں جب والدین کو اپنے بچوں سے امیدیں وابستہ ہوتی ہیں تو ان کے بچے ہی اپنے والدین کو اولڈ ایج ہوم میں داخل کرا جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بے سہارا افراد کے لئے ہم جو کچھ کر سکتے ہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی مقدس مہینہ رمضان گزرا ہے اس پر متعدد نیکیوں کے کام کئے گئے۔ اب عید کی خوشیوں کا موقع ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہمیں اپنی خوشیوں میں ایسے افراد کو شامل کرنا چاہیے۔

اولڈ ایج ہوم کی انچارج نیتو مشرا نے ایس آئی او کے کارکنان کی اس کوشش کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ چادر حاصل کرنے والے افراد کافی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج کے دیگر لوگوں اور فلاحی تنظیموں کو بھی ایسے لوگوں کی مدد کے لئے آگے آنا چاہیے۔ آخر میں طلبہ تنظیم کی جانب سے اولڈ ایج ہوم کے ملازمین کے لئے ضیافت کا نظم بھی کیا گیا۔


  • مزید پڑھیں:بارہ بنکی: اولڈ ایج ہوم میں گرم کپڑوں کی تقسیم


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.