ETV Bharat / state

محمد رفیع کی آواز میں گانے والے ابصار اعظمی

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 8:37 PM IST

ابصار اعظمی کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا، وہ بالی ووڈ  کے ممتاز گلوکار محمد رفیع کو سنتے اور پسند کرتے تھے۔ ان کے نغمے سن کر وہ من ہی من میں گن گنایا کرتے تھے اور چھوٹے چھوٹے پروگراموں میں ابصار اعظمی محمد رفیع کے ذریعے گائے ہوئے نغموں کو سنایا کرتے تھے۔

absar azmi
ابصار اعظمی

ریاست اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے موضع ڈمری سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ ابصار اعظمی کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا۔ وہ بالی ووڈ کے ممتاز گلوکار محمد رفیع کو سنتے اور پسند کرتے تھے۔ ان کے نغمے سن کر وہ من ہی من میں گن گنایا کرتے تھے اور چھوٹے چھوٹے پروگراموں میں ابصار اعظمی محمد رفیع کے ذریعے گائے ہوئے نغموں کو سنایا کرتے تھے جس سے سامعین ان کو داد و تحسین سے نوازا کرتی تھی جسے سے ان کی کافی حوصلہ افزائی ہوتی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں ابصار اعظمی نے بتایا کہ بچپن سے ہی محمد رفیع کی نقل کرتا تھا اور انہیں کو اپنا آئیڈیل مانتا تھا بہت ہی مشقت برداشت کرنے کے بعد میں نے کوشش کیا ہے تب کہیں جاکر مجھے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ابصار اعظمی نے بتایا کہ گلوکاری کے لیے میں نے محمد رفیع کا انتخاب اس وجہ سے کیا کیونکہ مجھے ان کی آواز بہت پسند تھی۔ اس کے علاوہ دیگر گلوکاروں کی آواز مجھے پسند نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کو ہندی فلموں میں بھی کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ فلم 'مشن امبیڈکر' میں دو گیت گانے کا موقع ملا جو ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے اور 'خوابوں کی جیت' ڈاکیومنٹری فلم میں بھی دو گیت گانے کا موقع دیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں اپنی آواز اور گلوکاری سے عوام کو خوش رکھنا چاہتا ہوں اور اگر ساتھ ہی مجھے فلموں میں بھی کام کرنے کا موقع ملا تو میں بخوشی کام کروں گا کیونکہ میں محمد رفیع کے نام کو آگے مزید بڑھانا چاہتا ہوں تاکہ ان کے ساتھ ساتھ میرا بھی نام عوام میں متعارف ہو۔

ویسے تو ابصار اعظمی کو سوشل میڈیا پر کافی لوگوں نے سنا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ہے اور علاقے میں لوگ انہیں محمد رفیع کے نام سے پکارتے و جانتے ہیں۔

ابصار کو گلوکاری کی وجہ سے شہرت تو اچھی خاصی حاصل ہوئی ہے پر کسی نے مالی اعتبار سے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔

مزید پڑھیں: اینٹا ایسڈ ذیابطیس مریضوں کے شوگر لیول کو متوازن بنانے میں مددگار

فلموں میں بھی بڑے بڑے خواب دکھا کر گیت تو گوائے گئے پر ان کو ان کی اجرت تک نہیں دی گئی۔ انہیں آج بھی کسی بڑے پلیٹ فارم کا انتظار ہے کہ کوئی انہیں کام دے جس سے وہ بھی ہنسی خوشی اپنے اہل خانہ کی ضروریات کو پورا کر سکیں اور اپنے سجائے ہوئے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.