ETV Bharat / state

Traders Protest جی ایس ٹی کی مسلسل چھاپہ ماری کے خلاف تاجروں میں شدید ناراضگی

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 3:54 PM IST

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں جی ایس ٹی کی مسلسل چھاپہ ماری سے تاجر برادری میں شدید ناراضگی اور اور خوف کا ماحول ہے۔Traders Protest

جی ایس ٹی کی مسلسل چھاپہ ماری کے خلاف تاجروں میں شدید ناراضگی
جی ایس ٹی کی مسلسل چھاپہ ماری کے خلاف تاجروں میں شدید ناراضگی

نوئیڈا:اترپردیس کے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں کئی اہم علاقوں میں دکانیں گزشتہ تقریباً 7 دنوں سے بند ہیں۔ ہزاروں لوگ اپنی دکانوں کے شٹر گرا کر گھروں میں بیٹھے ہیں۔ ساتھ ہی کچھ تاجروں میں خوف کا ماحول ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ریاستی جی ایس ٹی ٹیم گزشتہ تقریباً 7 دنوں سے ضلع میں چھاپے مار رہی ہے۔ Shops Closed Due To GST Raid,Traders Are Angry And Scared

جی ایس ٹی کی مسلسل چھاپہ ماری کے خلاف تاجروں میں شدید ناراضگی

جی ایس ٹی ٹیم اب بھی سینکڑوں دکانوں پر چھاپے مار رہی ہے۔ جس کی وجہ سے تاجروں میں خوف کی فضا ہے۔ ایسے میں سیکٹر 18 کے صدر سشیل کمار جین نے کہا کہ تمام تاجر مل کر اس سلسلے میں مقامی ایم ایل اے پنکج سنگھ اور ایم پی مہیش شرما کو ایک خط دیں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تاجروں پر ہونے والی ہراسانی کو بچایا جائے۔

17190654_Shops Closed Due To GST Raid,Traders Are Angry And Scared

مزید پڑھیں:Campaign Against GST جی ایس ٹی کی چھاپہ ماری مہم کے خلاف تحریک چلائے گی

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس کے دہلی این سی آر کے کنوینر سشیل کمار جین نے کہا کہ جی ایس ٹی ملازمین جس طرح بھاری پولس فورس کے ساتھ بازاروں میں سروے اور چھاپے مار رہے ہیں وہ قابل اعتراض ہے۔ تاجر چور نہیں اور نہ ہی بے ایمان ہے۔ اگر بازاروں میں کوئی شکایت ہو تو تفتیش کریں۔ ایسا کوئی کام نہ کریں۔ جس کی وجہ سے تاجروں اور عہدیداروں کے درمیان تناؤ پیدا ہو ۔Shops Closed Due To GST Raid,Traders Are Angry And Scared

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.