ETV Bharat / state

Rampur Accident: رامپور میں سڑک حادثہ، پانچ ہلاک

author img

By

Published : Jul 17, 2022, 12:53 PM IST

رامپور کے سول لائن بائی پاس پر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا۔ اس سڑک حادثے میں 5 لوگوں کی موت ہوگئی۔ وہیں 22 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ Road Accident in Rampur

رامپور میں سڑک حادثہ
رامپور میں سڑک حادثہ

اتر پردیش: رامپور ضلع کے سول لائن کے بائی پاس پر ہفتہ کی دیر رات بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 5 لوگوں کی موت ہوگئی اور 22 لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ساتھ ہی تمام زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Five People Died in Rampur Road Accident

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر سنسار سنگھ کے مطابق مراد آباد کی طرف سے آنے والی ٹرک شاہجہاں پور سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 22 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اے ڈی ایم انتظامیہ، سٹی مجسٹریٹ اور دیگر حکام موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں میں سے چار لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ایک کی شناخت کی جا رہی ہے۔ Rampur ASP on Road Accident

یہ بھی پڑھیں: Ramnagar Accident: سیاحوں سے بھری کار ندی میں گرنے سے نو افراد ہلاک

حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد:

شمیم الحق

وسیم خان

ساکشی

عبدالوحید

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.