ETV Bharat / state

Gyanvapi Mosque Scientific Survey گیانواپی مسجد کے سائنسی سروے پر آج سپریم کورٹ میں سماعت

author img

By

Published : May 18, 2023, 10:21 PM IST

Updated : May 19, 2023, 11:54 AM IST

وارانسی میں گیانواپی مسجد کمپلیکس کے اندر مبینہ طور پر پائے گئے شیولنگ کے سائنسی سروے کی اجازت کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ آج کو سماعت کرے گا۔

گیانواپی مسجد میں سائنسی سروے کی اجازت کو چیلنج، جمعہ کو سماعت
گیانواپی مسجد میں سائنسی سروے کی اجازت کو چیلنج، جمعہ کو سماعت

نئی دہلی: سپریم کورٹ وارانسی میں گیانواپی مسجد کمپلیکس کے اندر مبینہ طور پر پائے گئے شیولنگ کے سائنسی سروے کی اجازت کو چیلنج کرنے والی عرضی پر آج بروز جمعہ کو سماعت کرے گا۔ جمعرات کو چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی صدارت والی بنچ نے انجمن اسلامیہ مسجد کمیٹی کی اپیل پر کل سماعت کرنے پر اتفاق کیا۔

کمیٹی نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے، جس نے گذشتہ سال مسجد کے احاطے کے اندر 'وضو خانہ' علاقے میں مبینہ طور پر پائے جانے والے شیو لنگ کے سائنسی سروے 'کاربن ڈیٹنگ' کی اجازت دی تھی۔ وارانسی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز انجمن اسلامیہ مسجد کمیٹی کو 19 مئی تک کا وقت دیا تھا کہ وہ پانچ ہندو خواتین کی طرف سے اے ایس آئی کے پورے گیانواپی مسجد کمپلیکس کا سروے کرنے کی درخواست پر اپنا جواب/ اعتراض داخل کرے۔

ہندو فریقوں نے عدالت عظمیٰ میں ایک کیویٹ بھی دائر کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر گیانواپی مسجد کے سروے کے دوران ملی بیضوی چیز کو تلاش کرنے کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف کیس میں فریقین کی طرف سے کوئی اپیل دائر کی جاتی ہے، تو ان کا بھی فریق ہونا چاہیے۔ کیویٹ ایک قانونی دستاویز ہے جو کسی فریق کی طرف سے دائر کی جاتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عدالت اس کا فریق سنے بغیر کوئی حکم جاری نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: Gyanvapi Mosque پورے گیان واپی احاطے کے اے ایس آئی سروے کا مطالبہ

الہ آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے اپنے حکم میں کہا تھا کہ وارانسی کی گیانواپی مسجد میں پائی جانے والی بیضوی چیز کا سائنسی سروے کیا جا سکتا ہے۔ہندو فریق اسے شیولنگ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ ہائی کورٹ نے 12 مئی کو وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ کے حکم کو رد کر دیا تھا جس نے بیضوی چیز کی عمر کا تعین کرنے کے لیے کاربن ڈیٹنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ مقدمہ پانچ ہندو خواتین کی طرف سے دائر درخواست سے متعلق ہے جس کا دعویٰ ہے کہ 'بھگوان شرینگار گوری' کی تصویر مسجد میں موجود ہے۔ اس لیے وہاں روزانہ پوجا کی اجازت ہونی چاہیے۔

یواین آئی

Last Updated : May 19, 2023, 11:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.