ETV Bharat / state

نوئیڈا: ملائم سنگھ یادو کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 7:37 PM IST

samajwadi party workers celebrated birthday of mulayam singh yadav in noida
ملائم سنگھ یادو کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں ایس پی رہنما اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی 82 ویں سالگرہ کو ایس پی کارکنوں نے انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایا۔

پروگرام کی صدارت سابق امیدوار اشوک چوہان نے کی اور سابق ضلعی ترجمان راگھویندر دبے نے نظامت کی۔ پروگرام کا کوآرڈینیشن ایس پی رہنما بابو پردھان نے کی۔ سب نے کیک کاٹ کر نیتا جی کی سالگرہ منائی۔

نیتا جی کی سالگرہ کے موقع پر غرباء میں کمبل اور پھل بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ایس پی رہنما اشوک چوہان نے کہا کہ معزز رہنما ہمیشہ پسماندہ اور غریبوں کے لئے لڑتے رہے ہیں۔

ایک کسان خاندان میں پیدا ہوئے اور جدوجہد کی بدولت اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اور ملک کے وزیر دفاع کے عہدے پر فائز ہوئے۔

اس موقع پر ایس پی رہنما راگھویندر دبے نے کہا کہ گاؤں کے غریب کسان کی تکلیف سمجھنے والے اس رہنما نے کسانوں اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کئے۔

مزید پڑھیں:

ایس پی کارکنان نے ملائم سنگھ یادو کی سالگرہ منایا

اس موقع پر سابق میٹروپولیٹن صدر صوبے یادو، بابو پردھان، سید آفاق، ببلو چوہان، ارجن پرجاپتی، ہیرا چودھری، گلزار احمد، صبا کریم وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.