ETV Bharat / state

Solanki's Property Seized سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی عرفان سولنکی کی آٹھ کروڑ کی ملکیت ضبط

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 8:00 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی عرفان سولنکی اور ان کے بھائی رضوان سولنکی کے'سورن جینتی وستار یوجنا'پارٹ ون کے تحت چار پلاٹس کو سیز کردئیے گئے ہیں۔ اترپردیش پولیس نے ان پلاٹوں پر سرکاری ملکیت بورڈ لگا دیے ہیں۔

کانپور: اترپردیش کے ضلع کانپور میں پولیس نے گینگسٹر ایکٹ کے معاملے میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) ایم ایل اے عرفان سولنکی اور ان کے بھائی رضوان سولنکی کے'سورن جینتی وستار یوجنا'پارٹ ون کے تحت چار پلاٹس کو منگل کو سیز کردئیے۔ ضبط کئے گئے پلاٹوں کی تخمینی قیمت تقریبا آٹھ کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ضبط پلاٹوں پر حکومت کی ملکیت کے بورڈ لگا دئیے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سورن جینتی ویہار کالونی بھی کثیر تعداد میں پولیس نفری پہنچی۔ سیلنگ کی کاروائی کرنے سے پہلے پولیس نے ڈگڈگی بجا کر اناونسمنٹ کروایا۔ اس کے بعد افسران نے سورن جینتی ویہار یوجنا پارٹ ون کے تحت چار پلاٹ سیز کر دئیے۔ سیز کرنے کے بعد پولیس نے حکومت کی ملکیت کے بور ڈ لگا دئیے ہیں۔

جوائنٹ پولیس کمشنر آنند پرکاش تیواری نے بتایا کہ پولیس، پی اے سی او آر اے ایف کی موجودگی میں سیلنگ کی کاروائی کی گئی۔ آگے بھی ایسی کاروائی جاری رہے گی۔ کسی قسم کی کوئی گڑبڑی نہ ہو۔ اس کے لئے موقع پر کثیر تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے تقریبا ایک کلومیٹر پیدل مارچ بھی نکالا ہے۔ جاج مئو کی ڈیفنس کالونی باشندہ نظیر فاطمہ نے سات نومبر کو ایم ایل اے عرفان سولنکی و ان کے بھائی رضوان سولنکی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس نے ایک مہینے کے اندر عرفان کے خلاف ایک کے بعد ایک گینگسٹر ایکٹ کے تحت آٹھ مقدمے درج کئے ہیں۔ اس میں دو میں چارج شیٹ فائل کی جاچکی ہے۔ چھ معاملوں میں چارج شیٹ فائل ہونی ہے۔پولیس دس فروری تک ان معاملوں میں بھی چارج شیٹ داخل کر دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Police Action Against MLA Irfan Solanki رکن اسمبلی عرفان سولنکی کی تیس کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.