ETV Bharat / state

UP Mayor Election سماجوادی پارٹی نے سیماپردھان کو میئر امیدوار بنایا

author img

By

Published : Apr 16, 2023, 8:39 AM IST

میرٹھ میں سماج وادی پارٹی کی جانب سے میئر امیدوار کے طور پر سیماپردھان کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

UP Mayor Election
UP Mayor Election

سماجوادی پارٹی نے سیماپردھان کو میئر امیدوار بنایا

میرٹھ: اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد جہاں مختلف سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کا انتخاب کرنے میں مشغول ہیں وہیں سماج وادی پارٹی کی جانب سے گزشتہ روز میرٹھ میئر سیٹ کے لیے سیماپردھان کے نام کا اعلان کردیا گیا۔ مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں میئر کی اہم سیٹ پر سماج وادی پارٹی نے اپنے فائر برانڈ لیڈر اتل پردھان کی بیوی سیما پردھان کا نام منتخب کیا ہے۔

اپنی بے باک زبانی کے لیے جانے جانے والے میرٹھ کی سردھنہ اسمبلی حلقہ سے ایس پی کے رکن اسمبلی اتل پردھان اور ان کی بیوی سیما پردھان نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میئر سیٹ کے لیے جس طرح اکھلیش یادو نے ان کے نام کا اعلان کیا وہ ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ اتل پردھان نے کہا کہ میرٹھ میں اگر عوام نے میئر سیٹ پر ان کا انتخاب کیا تو سب سے پہلے شہر میں امن امان کو قائم رکھنے کا کام کریں گے کیونکہ بی جے پی کے لوگ شہر میں منافرت کا ماحول پیدا کر کے ہندو اور مسلمان کے درمیان فاصلہ بنانے کا کام کررہے ہیں وہ اس کو ختم کر کے ہندو مسلم بھائی چارے کو بنانے کا کام کریں گے اس کے علاوہ وہ شہر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے سو فیصد کام کریں گے۔

دیکھا گیا ہے کہ شہر کی اقلیتی برادری والے پچھڑے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے ایسے میں وہ ان تمام علاقوں میں سبھی بنیادی ضروریات کا خیال رکھیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی نگر نگم میں صفائی ملازمین کی سہولیات پر بھی خاص توجہ رہے گی۔ کیونکہ کورونا کے دوران صفائی ملازمین نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے صفائی خدمات کو انجام دیا تھا اور سب سے اہم وہ آئین کا مذاق اڑانے والے بی جے پی کے لوگوں سے شہر میں آئین کے مطابق کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : Akhilesh Yadav Slam BJP Govt بی جے پی کرتی ہے مذہب کے نام پر لڑانے کی سازش، اکھلیش یادو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.