ETV Bharat / state

سہانپور کی لڑکی کا چھتیس گڑھ میں قتل

author img

By

Published : Nov 1, 2021, 7:53 PM IST

سہارنپور کی سونیا کا چھتیس گڑھ میں قتل کردیا گیا۔ فیس بک پر میگھنا نامی لڑکی سے دوستی ہونے کے بعد سونیا اپنے بھائی کی شادی اس لڑکی سے کروانا چاہتی تھی۔ اسی سے ملاقات کرنے کے لیے وہ اپنے اہل خانہ کو بتائے بغیر چھتیس گڑھ چلی گئی تھی۔

سہانپور کی لڑکی کا چھتیس گڑھ میں قتل
سہانپور کی لڑکی کا چھتیس گڑھ میں قتل

اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے تھانہ ناگل علاقے کے نین سوب گاؤں میں ایک لڑکی کو فیس بک پر دوستی کرنے کی قیمت اپنی جان دے کر چکانی پڑی۔ اس لڑکی کو چھتیس گڑھ بلا کر زہریلی اشیاء کھلا کر ہلاک کر دیا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد گاوں میں لڑکی کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہے۔ وہیں ہندو تنظیموں کے لوگوں نے گاوں پہنچ کر خاتون کے اہل خانہ کو تسلی دیتے ہوئے انصاف دلانے کی یقین دہانی کی ہے۔


گاوں نین سوب کے رہائشی منی رام تیاگی کی 25 سالہ بیٹی سونیا عرف لکی تیاگی 4 اکتوبر کو بغیر بتائے گھر سے چلی گئی تھی۔ جب پورے گاؤں میں تلاشی لینے کے بعد لڑکی کا کچھ پتہ نہیں چلا تب اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔

22 اکتوبر کو اہل خانہ کو اطلاع ملی کہ چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری کے تھانہ سہاوا پولیس کو سونیا تشویشناک حالت میں ملی ہے۔ یہ خبر ملتے ہی لڑکی کے اہل خانہ چھتیس گڑھ روانہ ہوگئے۔

متوفی کے والد منی رام نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی فیس بک پر میگھنا نامی لڑکی سے دوستی ہوئی تھی، جس کے بعد سونیا نے اپنے بڑے بھائی سندیپ کی شادی میگھنا سے کروانے کی بات کی تھی۔ جس پر میگھنا نے رضامندی دیتے ہوئے کہا تھا کہ سونیا تم چھتیس گڑھ آؤ اور میں تمہارے ساتھ چل کر تمہارے بھائی سے شادی کرلوں گی۔ یہ بات سن کر سونیا گھروالوں کو بتائے بغیر چھتیس گڑھ چلی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ سونیا 22 اکتوبر کو جنگل سے بدہواس حالت میں برآمد ہوئی۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ اسے ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں سونیا کی موت ہوگئی۔

سہانپور کی لڑکی کا چھتیس گڑھ میں قتل

پولیس نے اہل خانہ کو بتایا کہ سونیا کے پاس سے ملنے والی کاغذات سے اس کی شناخت ہوئی ہے۔ لڑکی نے زہریلی چیز کھالی تھی، جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سونیا کا قتل کیا گیا ہے۔

اس کی اطلاع پر ہندو جاگرن منچ کے صوبائی نائب صدر ٹھاکر سریندر پال سنگھ ایڈوکیٹ اور آل انڈیا مہاسبھا کے یوگی جے ناتھ نے گاوں پہنچ کر غم کا اظہار کیا اور لواحقین کو تسلی دیتے ہوئے انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متوفی سونیا کے لواحقین نے اس کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا کی مانگ کی۔ ایس پی دیہات اتل شرما نے بتایا کہ لڑکی کی گمشدگی کا معاملہ تین دن پہلے ناگل تھانے میں درج کیا گیا تھا، لڑکی کی موت دوسری ریاست میں ہوئی ہے، لڑکی کا پوسٹ مارٹم بھی وہاں ہوا ہے۔ابھی معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.