ETV Bharat / state

سہارنپور: خاتون کے قتل میں ملوث تین ملزم گرفتار

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 3:58 PM IST

ضلع سہارنپور میں گزشتہ 22 اگست کو ہوئے ایک خاتون کے قتل کیس میں پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

سہارنپور: خاتون قتل کیس کا انکشاف، تین ملزم گرفتار
سہارنپور: خاتون قتل کیس کا انکشاف، تین ملزم گرفتار

اتر پردیش کی سہارنپور پولیس نے چند روز قبل ہوئے ایک خاتون کے قتل کا انکشاف کرتے ہوئے تین ملزموں کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیار بھی برآمد کیے ہیں۔ ایس ایس پی سہارنپور نے پریس کانفرنس میں یہ معلومات دی۔

سہارنپور: خاتون قتل کیس کا انکشاف، تین ملزم گرفتار

ضلع سہارنپور میں گزشتہ 18 اگست کو گاؤں پلکھنی کے رہائشی تیج پال سینی نے بہاری گڑھ تھانے میں اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی بیٹی بغیر بتائے گھر سے چلی گئی تھی جس کی تلاش میں پولیس ٹیم لگی تھی۔

گزشتہ 22 اگست کو ایک نامعلوم خاتون کی لاش تیتاوی تھانہ علاقہ کے گاؤں لاڈوانہ کے جنگل سے ملی جس کی شناخت تیج پال سینی کی بیٹی کے طور پر ہوئی، جس کے بعد پولیس نے لاش کو قبضہ میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گیا: فائرنگ کے مقدمے میں دو ملزم گرفتار

مزید کارروائی شروع کی گئی جس میں پولیس کو آج کامیابی ملی جس میں پولیس نے سندر پور تیراہے پر چیکنگ کے دوران مخبر کی اطلاع پر تین ملزم رام سنگھ، بھگوان سنگھ اور دھرم ویر کو گرفتار کیا ان کے پاس سے قتل میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.