ETV Bharat / state

Aligarh Muslim University سپریم کورٹ اور بھارتی آئین کے ارتقاء پر جسٹس کرشن مراری کا اے ایم یو میں خطاب

author img

By

Published : May 14, 2023, 9:20 PM IST

سپریم کورٹ آف انڈیا کے جج جسٹس کرشن مراری نے ’سپریم کورٹ اور ہندوستانی آئین کا ارتقا‘ موضوع پر ایک خصوصی لیکچر دیا۔ آزادی کا امرت مہوتسو اور جی 20 پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر اے ایم یو کی فیکلٹی آف لاء میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں جسٹس مراری نے سرسید احمد خاں اور جسٹس سید محمود کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ’تعلیم کا پیغامبر‘ اور اے ایم یو میں قانون کی تعلیم کا علمبردار قرار دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء میں سپریم کورٹ آف انڈیا کے جج جسٹس کرشن مراری نے ’سپریم کورٹ اور ہندوستانی آئین کا ارتقا‘ موضوع پر ایک خصوصی لیکچر دیا۔ آزادی کا امرت مہوتسو اور جی 20 پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر اے ایم یو کی فیکلٹی آف لاء میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں جسٹس مراری نے سرسید احمد خاں اور جسٹس سید محمود کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ’تعلیم کا پیغامبر‘ اور اے ایم یو میں قانون کی تعلیم کا علمبردار قرار دیا۔

انہوں نے رفیع احمد قدوائی، بیرسٹر چودھری حیدر حسین، قاضی سید کریم الدین اور حسرت موہانی سمیت دستور ساز اسمبلی کے مختلف ارکان کی خدمات کا بھی ذکر کیا اور قوم کی تعمیر میں سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین اور سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری سمیت اے ایم یو کے متعدد سابق طلباء کے تعاون کا اعتراف کیا۔ انہوں نے ہندوستانی آئین کے مقاصد اور سپریم کورٹ کے تشریحی اختیارات پر خاص طور پر آرٹیکل 21 کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے اے کے گوپالن بنام ریاست مدراس، مینکا گاندھی بنام یونین آف انڈیا، گولکناتھ بنام ریاست پنجاب، اور کیشوانند بھارتی جیسے تاریخی مقدمات و فیصلوں کا ذکر کیا، جس نے بیسک اسٹرکچر کے اصول کو متعارف کرایا۔ انہوں نے بار کے ممبران، خاص طور سے ہندوستان کے پہلے اٹارنی جنرل ایم سی سیتلواڈ کی خدمات کو بھی سراہا۔

کیشوانند بھارتی کیس میں جسٹس حمید اللہ بیگ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین ہند کی تمہید اور حصہ سوم و چہارم کے التزامات سے یہ واضح ہے کہ یہ اصول اس بات پر زور دیتا ہے کہ ہمارے آئین میں ملک کے عوام کی بہتری کے قانون کو فوقیت حاصل ہے، جس کی ابتدا اس تمہید سے ہوتی ہے جو آئین کے چار اہداف میں سے ’انصاف، سماجی، معاشی اور سیاسی‘ کو اولیت دیتا ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ مادر وطن کے حقیقی سپوتوں سے تحریک لیں اور اس بات کا اعادہ کیا کہ بار کو اپنے مشعل بردار کے طور پر نوجوان اور باصلاحیت ذہنوں کی ضرورت ہے۔ قانون کے میدان میں وقت کی پابندی اور ایمانداری کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانونی چارہ جوئی کے میدان میں ابتدائی ایام ہنگامہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں لیکن اگر کوئی اسے اچھی طرح برتنے کا سلیقہ اور طریقہ سیکھ لے تو آنے والا مستقبل روشن ہوگا اور اس کی کوئی حد نہیں ہوگی۔ انہوں نے طلباء کو پڑھنے کی عادت ڈالنے کا مشورہ دیا۔

مہمان خصوصی کا خیرمقدم کرتے ہوئے پروفیسر محمد ظفر محفوظ نعمانی، ڈین، فیکلٹی آف لاء نے فیکلٹی کے تاریخی ارتقاء پر روشنی ڈالی اور یہاں سے نکلنے والے سرکردہ افراد کا ذکر کیا جن میں جسٹس سید محمود، جسٹس سر شاہ سلیمان، جسٹس مرتضیٰ فضل علی، جسٹس بحر الاسلام اور جسٹس آر پی سیٹھی شامل ہیں۔ انہوں نے دو حالیہ فیصلوں کا بھی ذکر کیا جن میں جسٹس کرشن مراری بنچ کا حصہ تھے۔ اس میں ایک فیصلہ ہمارے ملک کے وفاقی ڈھانچہ اور دوہری سیاست سے متعلق ہے جس کے مرکز میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات کا معاملہ تھا، اور دوسرا فیصلہ مہاراشٹر حکومت کے فلور ٹیسٹ سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: UP Board Result 2023 یوپی بورڈ کے نتائج کا اعلان، مشکوۃ نور نے دسویں جماعت میں دوسرا مقام حاصل کیا


پروگرام کے بعد جسٹس مراری نے یونیورسٹی کی تاریخی عمارتوں کا دورہ کیا اوریونیورسٹی جامع مسجد کے احاطے میں بانی درسگاہ سر سید احمد خاں کی مزار پر حاضری دے کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.