ETV Bharat / state

UP Election 2022: سماجوادی پارٹی اور آر ایل ڈی کا جلسہ بد انتظامی کا شکار

author img

By

Published : Dec 25, 2021, 7:46 PM IST

علی گڑھ میں سماج وادی پارٹی اور آر ایل ڈی Samajwadi Party and RLD Joint Rally کا جلسہ بد انتظامی کا شکار ہوگیا۔ اسٹیج پر جانے والے افراد گرتے ہوئے نظر آئے، ویڈیو ہوا وائرل۔

سماجوادی پارٹی اور آر ایل ڈی کا جلسہ بد انتظامی کا شکار

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے اگلاس اسمبلی حلقہ کے منڈی روڈ علاقے میں گذشتہ دنون سماج وادی پارٹی اور ایل ایل ڈی کی جانب سے Samajwadi Party and RLD Joint Rally مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ بڑی تعداد مین لوگ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو سننے کے لیے جلسہ گاہ پہنچے۔ حالانکہ جلسہ عام میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نہیں پہنچ پائے لیکن آر ایل ڈی کے قومی صدر جینت چوہدری پہنچے جنہون نے عوام سے خطاب کیا۔

ویڈیو


ہجوم کو دیکھ جہاں آر ایل ڈی کے قومی صدر جینت چوہدری نے خوشی کا اظہار کیا، تاہم جسلہ بد انتظامی کا شکار رہا۔ اسٹیج پر جانے والے لوگ گرتے ہوئے نظر آئے۔ سماج وادی پارٹی اور آر ایل ڈی کے رہنماؤں کے ساتھ بھی ڈھکا مکی ہوئی، وہیں عوام کو پارکنگ سے لے کر میدان تک پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عوام بانس بلی کو توڑ کر اسٹیج تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آئے۔

rld samajwadi party rally lack of mismanagement
سماج وادی پارٹی اور آر ایل ڈی کے اجلاس میں ہجوم
وہیں ہجوم کو دیکھ کر بتایا جا رہا ہے کہ یہ سنہ 2022 کے اسمبلی انتخابات UP Election 2022 میں حکومت کی تبدیلی کی علامت ہے۔ عوام میں جوش اور جذبہ اتنا ہے کے اس پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔
rld samajwadi party rally lack of mismanagement
سماج وادی پارٹی اور آر ایل ڈی کے اجلاس میں ہجوم
سماج وادی پارٹی اور آر ایل ڈی اتحاد کے جلسہ عام کی بد انتظامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیراللہ کو بھی منچ پر جینت چودھری پیچھے کرتے دکھائی دیے۔اے ایم یو طلبہ رہنما یاسین غازی نے جو اے ایم یو باب صدی کی تصویر تحفہ میں جینت چوہدری کو دی تھی وہ بھی منچ پر چڑھنے والے کارکن کو روکنے کیلئے ماری گئی جو ٹوٹ گئی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.