ETV Bharat / state

protest against Agnipath Scheme: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ریٹائرڈ فوجیوں کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 3, 2022, 7:28 PM IST

میرٹھ میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ریٹائرڈ فوجیوں کا احتجاج
میرٹھ میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ریٹائرڈ فوجیوں کا احتجاج

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک کے مختلف صوبوں میں احتجاج اور مخالفت کا سلسلہ جاری ہے ایک فوجی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے ساتھ فوج میں اپنا مستقبل تلاش رہے نوجوانوں کے علاوہ اب سبکدوش فوجی بھی اگنی پتھ اسکیم کی کھل کر مخالفت کر رہے ہیں۔ Retired Army officers protest against Agnipath Scheme in Meerut

اترپردیش: میرٹھ میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف آج معتدد ریٹائرڈ فوجیوں نے ڈی ایم آفس پہنچ کر اس اسکیم کے خلاف اپنی ناراضگی اور نا اتفاقی ظاہر کرتے ہوئے ایک میمورنڈم دیااور بھرتی میں بدلاؤ کے لیے نئی تجاویز بھی پیش کی۔ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف نوجوانوں میں زبردست غصہ اور ناراضگی کا ماحول بنا ہوا ہے نوجوانوں کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے اب میرٹھ میں ریٹائرڈ فوجیوں نے بھی اس اسکیم کے مخالفت شروع کردی ہے۔ اور ریٹائرڈ فوجیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس اسکیم کو واپس لیا جائے۔

میرٹھ میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ریٹائرڈ فوجیوں کا احتجاج

یہ بھی پڑھیں: Protest In Meerut: آل انڈیا لاؤیرز یونین کا حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.