ETV Bharat / state

Iftar Party Organized at Imam Bara Lucknow: لکھنؤ کے امام باڑہ میں راشٹریہ مسلم منچ نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا

author img

By

Published : Apr 22, 2022, 6:28 PM IST

لکھنؤ کے آصفی امام باڑہ میں گزشتہ شب راشٹریہ مسلم منچ کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں آر ایس ایس کے قومی رہنما اندریش کمار نے شرکت کی اور قومی یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔ Iftar party organized at Imam Bara Lucknow

لکھنؤ کے امام باڑہ میں راشٹریہ مسلم منچ نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا
لکھنؤ کے امام باڑہ میں راشٹریہ مسلم منچ نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا

اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ کے آصفی امام باڑہ میں گزشتہ شب افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں آر ایس ایس کے قومی رہنما اندریش کمار نے شرکت کی اور قومی یکجہتی، بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔ Iftar party organized at Imam Bara Lucknow


اس موقع پر اندریش کمار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'عبادت کے نام پر ایک دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان نفرت نہ پھیلائیں بلکہ ایک دوسرے کی مدد کریں۔ ملک میں تقریبا ایک ماہ سے متعدد مذاہب کے لوگ اپنا اپنا تہوار منا رہے ہیں۔ اور سبھی تہوار سے ملک میں امن و امان کا پیغام دیا جارہا ہے اور اسی پیغام کو عام کرنے کے لیے راشٹریہ مسلم منچ نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا ہے جس سے ملک میں آپسی بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے نے کہا کہ ہر بھارتیہ کو ایک دوسرے کی عبادت میں مدد کرنی چاہیے، چاہے وہ ہنومان چالیسہ ہو یا اذان، عبادت کے ذریعے کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کے مابین نفرت نہیں ہونی چاہیے۔ لیکن کچھ شیطانی طاقت ملک میں نفرت کو فروغ دینے میں لگے ہوئے ہیں جو کامیاب نہیں ہون گے۔ Iftar party organized at Imam Bara Lucknow

ویڈیو
مزید پڑھیں:

اندریش کمار نے کہا کہ عید ملن پروگرام کا بھی مسلم راشٹریہ منچ اہتمام کرے گی اور اس سے قومی یکجہتی اور بھائی چارہ کا پیغام دیا جائے گا۔ رمضان کے مقدس مہینے میں تمام مسلمان عبادت کرتے ہیں اس لیے ہم ملک میں امن و امان بھائی چارہ اور قومی یکجہتی کا پیغام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس افطار پارٹی میں شہر کے سرکردہ معزز شخصیات نے شرکت کی اور ابھی ملک کے امن و مان کے لیے دعا ماں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.