ETV Bharat / state

Rape case in Raebareli رائے بریلی میں جنسی زیادتی کا ملزم گرفتار

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 8:44 AM IST

ضلع رائے بریلی پولیس نے نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفاتر کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم نابالغ متاثرہ کا فحش ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل بھی کرتا تھا۔ Raebareli Police arrested rape accused

رائے بریلی میں جنسی زیادتی کا ملزم گرفتار
رائے بریلی میں جنسی زیادتی کا ملزم گرفتار

رائے بریلی: اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے شیو گڑھ علاقے میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کا فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو پولیس نے جمعرات کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تقریبا 16 سالہ نابالغ متاثرہ کا فحش ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کر نے والے عصمت دری کے ملزم کو پولیس نے شیو گرھ علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سونو اپنے ہی گاؤں کی ایک نابالغ لڑکی کو پھسلا کر اس کا فحش ویڈیو بنا لیا تھا۔ ان ویڈیو کی بنیاد پر ملزم برابر نابالغ متاثرہ کو بلیک میل کر اس کے ساتھ زبردستی عصمت دری کرتا تھا۔ عاجز آکر متاثرہ نے اس واقعہ کو اپنے اہل خانہ کو بتایا جس کے بعد پولیس میں شکایت درج کی گئی۔

پولیس نے پاکسو و عصمت دری سمیت کئی متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اسے عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں ایک روز قبل بہار کے کھگڑیا میں ایک لڑکا نابالغ کو شادی کا جھانسہ دے کر مہینوں تک اس کا جنسی زیادتی کرتا رہا۔ جب گھر والوں کو بیٹی کے جنسی زیادتی کا علم ہوا تو انہوں نے پولیس سے شکایت کی۔ بتایا گیا کہ ملزم لڑکا اس پر مزید برہم ہو گیا اور اس نے اسے خوب مارا۔ اس کے بعد لڑکے نے گھر والوں کو ڈرانے کے لیے دیسی ساختہ پستول سے فائرنگ کی ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: Teacher Arrested ساتویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں ٹیچر گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.