ETV Bharat / state

Rampur Bypoll: رامپور ضمنی الیکشن میں ووٹرز میں جوش کی کمی

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 1:55 PM IST

لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے لیے ریاست اترپردیش کے رامپور حلقہ پارلیمان میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ صبح 7 بجے سے شروع ہوئی ووٹنگ میں لوگوں کی دلچسپی کم دکھائی دے رہی ہے اور بہت ہی قلیل تعداد میں لوگ پولنگ اسٹیشن پہنچ رہے ہیں۔ رامپور کی تحصیل سوار ٹانڈہ میں پولیس کی سختیوں سے بھی ووٹنگ کا عمل متاثر ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ Rampur by Elections

Uttar Pradesh By-Election
رامپور ضمنی الیکشن

رامپور میں ممبر پارلیمنٹ منتخب کرنے کے لئے صبح 7 بجے سے شروع ہونے والے ووٹنگ کے عمل میں دوپہر ایک بجے تک محض 20 فیصد ہی ووٹنگ ہو سکی ہے۔ وہیں مسلم اکثریتہ علاقہ سوار ٹانڈہ میں پولیس کی سختیوں اور خوف کا ماحول قائم کر دینے سے مسلم ووٹرز کافی مایوس ہیں۔ Uttar Pradesh By-Election

رامپور ضمنی الیکشن

اطلاعات کے مطابق متعدد سماجوادی پارٹی کارکنان کو پولیس نے حراست میں بھی لیا ہے جس کی وجہ سے وہاں ووٹنگ کا عمل کافی متاثر ہو رہا ہے جس کی وجہ سے سماجوادی پارٹی امیدوار عاصم راجہ بھی خود ٹانڈہ پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کے پولنگ بوتھوں کی بات کی جائے تو وہاں بھی ووٹرز کافی کم تعداد میں گھروں سے نکل کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صبح سے اب تک صرف 20 فیصد ہی ووٹنگ ہو سکی ہے۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت نے رائے دہندگان سے بات چیت کی جس میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے وہ کافی پریشان ہو چکے ہیں، مہنگائی آسمان چھو رہی ہے اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں حکومت کے خلاف ناراضگی پائی جا رہی ہے اور ووٹنگ فیصد کم ہونے کی ایک اہم وجہ بھی یہی ہے۔ ساتھ ہی یہاں موجود خواتین ووٹرز نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مہنگائی، بیروزگاری اور ہندو مسلم تفریق کو ذہن میں رکھ کر ووٹ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.