ETV Bharat / state

Raebareli Road Accident کہرے کی وجہ سے سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 2:29 PM IST

رائے بریلی ضلع میں دھند کی وجہ سے ایک ڈمپر بے قابو ہوکر چائے کی دکان میں گھس گیا۔ اس دوران چائے کی دکان پر موجود آٹھ افراد اس کی زد میں آگئے جن میں سے تین لوگوں کی موت ہوگئی اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ Raebareli News

کہرے کی وجہ سے سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک
کہرے کی وجہ سے سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک

کہرے کی وجہ سے سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک

رائے بریلی: منگل کی صبح گروبخش گنج تھانہ علاقے کے کھگیا کھیڑا گاؤں کے نزدیک بندہ بہرائچ قومی شاہراہ پر سڑک کے کنارے چائے کی دوکان پرموجود آٹھ لوگوں کو ڈمپر گاڑی نے ٹکر ماردی۔ اس حادثے میں تین افراد موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے سی ایچ سی بھیج دیا۔ گاؤں کے سابق سربراہ تلک سنگھ نے بتایا کہ گاؤں کے کچھ لوگ چائے کی دکان پر چائے پی رہے تھے۔ اسی دوران ایک ڈمپر اچانک دکان میں گھس گئی جس سے تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ ڈمپر ڈرائیور کو پولیس نے اپنے حراست میں لے لیا ہے۔ کانپور کے رہنے والے ڈرائیور سنیل نے بتایا کہ دھند کی وجہ سے کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا اور یہ حادثہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں:Hardoi Road Accidents ہردوئی میں سڑک حادثات میں 3 کی موت، ایک زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.