ETV Bharat / state

Jannatul Baqi Demolition Incident جنت البقیع کی تعمیرنو کے لئے لکھنؤ میں احتجاج

author img

By

Published : Apr 29, 2023, 10:14 AM IST

لکھنؤ میں احتجاج
لکھنؤ میں احتجاج

مولانا کلب جواد نے کہا کہ سعودی حکومت سینیما ہال، تفریح گاہ اور دیگر لہو و لعب کے مقامات بنانے کا فیصلہ لے رہی ہے لیکن اسلام کی مقدس ہستیوں کے مہندم مزارات کی تعمیر پر کوئی غور و فکر نہیں کر رہی ہے یہ افسوسناک ہے۔

لکھنؤ میں احتجاج

لکھنؤ:انہدام جنت البقیع کے سو برس مکمل ہونے پر مجلس علمائے ہند کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد آصفی مسجد میں مولانا کلب جواد نقوی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔نماز جمعہ کے بعد مظاہرین آل سعودکی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مسجد سے باہر آئے۔مسجد کے باہر سیڑھیوں پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد ہوا جس میں جنت البقیع کے انہدام کے سو برس پورے ہونے پر مظاہرین نے اقوام متحدہ اور بھارتی حکومت کے ذریعہ سعودی حکومت سے جنت البقیع کی تعمیر نو کامطالبہ کیا گیا ۔


مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جوادنقوی نے کہاکہ ظلم اوردہشت گردی کے سو برس مکمل ہوئے ہیں ،اس لیے تمام مسلمانوں کو متحدہوکر آل سعود کے خلاف اور جنت البقیع کی تعمیر نوکے لئے احتجاج کرنا چاہیے ۔مولانانےکہاکہ بھارتی عدلیہ نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کا فیصلہ ’عقیدت‘ کی بنیادپر دیا تھا ،جبکہ تاریخی شواہد موجود نہیں تھے کیونکہ یہ معاملہ ماقبل تاریخ سے متعلق تھا ۔لیکن جنت البقیع سے مسلمانوں کی عقیدت بھی وابستہ ہے اور اس کی تاریخی حقیقت بھی ہے ۔مختلف سفرناموں میں ،تاریخی کتب میں اورقدیم تصویروں میں جنت البقیع میں قبروں پر تعمیر روضوں کے شواہد موجود ہیں ،اس لئے ہم وزیر اعظم نریندر مودی اور اقوام متحدہ کے ذریعہ سعودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنت البقیع کی تعمیر نو کی اجازت دی جائے ۔


ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے مولانا کلب جواد نے کہا کہ اب جب کہ ایران اور سعودی عرب کےدرمیان سفارتی و معاشی تعلقات بحال ہوئے ہیں ،اس لئے ہم پُرامید ہیں کہ ایرانی حکومت کی مدد سے بہت جلد جنت البقیع میں روضوں کی تعمیر کروائی جائے گی ۔مولانانے کہاکہ 90 فیصد سے زیادہ مسلمان سعودی افکارونظریات کو تسلیم نہیں کرتے ۔وہ تمام اہل بیت رسولؑ سے عقیدت رکھتے ہیں ،اس لئے مسلمانوں کی اکثریت کی عقیدت کا احترام سب پر فرض ہے ۔مولانانے کہاکہ تمام مسلمانوں کو مشترکہ طورپررسول خداؐ کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا،ائمہ معصومینؑ ،ازواج مطہرات اور اصحاب پیغمبرؓ کی قبروں کی تعمیرنو کا مطالبہ کرنا چاہیے ۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نائب امام جمعہ مولانا رضا حیدر زیدی نے کہاکہ برطانیہ نے مسلمانوں کو تقسیم کرنے اور انہیں انہی کے ہاتھوں قتل کرنے کے ارادے سے تکفیریت کو جنم دیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ آج سے سو برس قبل نام نہاد مفتیوں سے فتوے لے کر جنت البقیع میں دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا،ہمارے ائمہ معصومین علیہم السلام ،ازاواج مطہرات اور اصحاب کرامؓ کی قبروں کو مسمار کردیا گیا تھا ۔آج تک سعودی عرب میں ظلم و دہشت کا سلسلہ جاری ہے ۔اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ جنت البقیع کی تعمیر نو کروائی جائے ،اس سلسلے میں بھارتی حکومت اور اقوام متحدہ اہم کردار اداکرسکتے ہیں ۔ساتھ ہی ایرانی حکومت جس کا حال ہی میں سعودی سرکار سے سفارتی معاہدہ ہواہے ،وہ بھی جنت البقیع کی تعمیر نوکا اصرار کے ساتھ مطالبہ کرے ۔مولانا نے آخر میں جناب فاطمہ زہراؑ کے مصائب بھی بیان فرمائے ۔
مزید پڑھیں:Jannatul Baqi Demolition Incident جنت البقیع کی تعمیر نو کے لیے دہلی میں کانفرنس منعقد

اس سے پہلے مولانا نقی عسکری نے تقریر کرتے ہوئے آل سعود اور محمد بن عبدالوہاب کی پوری تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ احتجاجی مظاہرے میں مولانا سید کلب جوادنقوی،مولانا سید رضاحیدر زیدی،مولانا علی ہاشم عابدی،مولانا تنویر عباس،مولانا شاہت حسین ،مولانافیروزحسین اورمولانا نقی عسکری موجود رہے ۔نظامت کے فرائض عادل فراز نے انجام دئیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.