ETV Bharat / state

Protest For Sabarmati Ashram: بارہ بنکی میں سابرمتی آشرم بچاؤ کے تحت احتجاج

author img

By

Published : Nov 27, 2021, 3:08 PM IST

Sabarmati Ashram Redevelopment
Sabarmati Ashram Redevelopment

سابرمتی آشرم بچاؤ کمیٹی Sabarmati Ashram Bachao Committee کے سربراہ رگھو ٹھاکر نے کہا کہ 'کسی بھی قیمت پر سابرمتی کے قدیم اسٹرکچر میں کوئی تبدیلی نہیں ہونے دیں گے۔'

مرکزی حکومت کے ذریعہ گجرات میں واقع سابرمتی آشرم Sabarmati Ashram کی نو تعمیر منصوبہ بندی کے خلاف ملک بھر میں چلائی جا رہی 'سابرمتی آشرم بچاؤ' Sabarmati Ashram Bachao کے تحت آج ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سابرمتی آشرم کے قدیمی اسٹرکچر کے ساتھ کوئی تبدیلی نہ کی جائے۔ کمیٹی اس کے لیے اب تک ملک بھر میں نو احتجاج کر چکی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے تقریباً 150 اور احتجاج کیا جائے گا جس کے بعد وہ سابرمتی آشرم میں دھرنا دیں گے۔'

بارہ بنکی میں سابرمتی آشرم بچاؤ کے تحت احتجاج

واضح ہو کہ عالمی سطح پر مقبول سابرمتی آشرم کی نو تعمیر کے لیے مرکزی حکومت نے 1200 کروڑ روپئے کا پروجیکٹ تیار کیا ہے۔ کمیٹی کے سربراہ و سماجی کارکن رگھو ٹھاکر کا الزام ہے کہ حکومت سابرمتی آشرم کو توڑکر وہ پانچ ستارہ ثقافت کا مرکز بنانا چاہتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'گاندھی کے نشانات کو توڑنے کا مطلب گاندھی کے نظریے کو توڑنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'اب تک وہ نو جگہ پر اس احتجاج کر چکے ہیں۔ آگے بھی احتجاج جاری رہے گا۔ احتجاج کے بعد سابرمتی آشرم پر دھرنا دیا جائے گا۔'

یہ بھی پڑھیں: احمدآباد کا سابرمتی آشرم جنگ آزادی کا اہم مرکز

سابرمتی آشرم بچاؤ کمیٹی Sabarmati Ashram Bachao Committee کے سربراہ رگھو ٹھاکر نے مزید کہا کہ 'کسی بھی قیمت پر سابرمتی کے قدیمی اسٹرکچر پر کوئی تبدیلی نہیں ہونے دیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.