ETV Bharat / state

Protest Against Agnipath in Moradabad: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مرادآباد میں احتجاج

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 5:32 PM IST

Protest Against Agnipath in Moradabad
اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مرادآباد میں احتجاج

مرادآباد میں راشٹریہ لوک دل Rashtriya Lok Dal Protest Against Agnipath کے کارکنان اور عہدے داروں نے مرادآباد ڈی ایم دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوج میں چار سال کی بھرتی کا منصوبہ بند کیا جائے بلکہ پہلے کی طرح نوجوانوں کی بھرتی کی جائے۔ Protest Against Agnipath in Moradabad

مرادآباد: فوج میں بھرتی کے لیے شروع کی گئی مرکز کی نئی 'اگنی پتھ' اسکیم Agnipath Scheme کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اتر پردیش کے مرادآباد میں راشٹریہ لوک دل کے کارکنان اور عہدے داروں نے مرادآباد ڈی ایم دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کی۔ راشٹریہ لوک دل نے مرادآباد ڈی ایم کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا کہ فوج میں چار سال کی بھرتی کا منصوبہ بند کیا جائے بلکہ پہلے کی طرح سے نوجوانوں کی بھرتی کی جائے۔ Rashtriya Lok Dal Protest Against Agnipath

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مرادآباد میں احتجاج

اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ انڈین آرمی میں بھرتی ہونے کے لیے نوجوان کافی وقت سے تیاریاں کر رہے تھے، نوجوانوں کو امید تھی کہ جلد ہی انڈین آرمی میں بھرتی آئے گی اور وہ بھرتی ہو کر بے روزگار سے روزگار والے ہو جائیں گے۔ ہمیشہ ملک کی خدمت کرنے کا موقع بھی ملے گا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اگنی پتھ کا منصوبہ چلا کر سبھی نوجوانوں کو دھوکا دیا ہے۔ Protest Against Agnipath in Moradabad

یہ بھی پڑھیں:

Protest Against Agnipath in Jammu: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف جموں میں احتجاج

اس موقع پر ابھینب چودھری نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے روزگار کے نام پر نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ چار سال آرمی سے ریٹائر ہونے کے بعد نوجوان بے روزگار ہو جائیں گے۔ راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر منوج نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اگنی پتھ یوجنا کا منصوبہ واپس لینا چاہیے۔ اسی کی مخالفت میں آج ہم نے ڈی ایم کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کو میمورنڈم بھی دیا ہے۔ Protest Against Agnipath in Moradabad

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.