ETV Bharat / state

بہرائچ: حفظ قرآن کریم  و ختم بخاری شریف کی تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Mar 15, 2020, 10:46 PM IST

تکمیل حفظ قرآن کریم وختم بخاری شریف کی تقریب کا انعقاد
تکمیل حفظ قرآن کریم وختم بخاری شریف کی تقریب کا انعقاد

جامعہ عربیہ مسعودیہ نورالعلوم بہرائچ میں تکمیل حفظ قرآن کریم و ختم بخاری شریف کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

قرآن کی دولت سب سے بڑی دولت ہے، قرآن کریم اللہ کا ایک مقدس کلام ہے، جس کو قرآن کریم دیا گیا، اور وہ سمجھتا ہے کہ کسی کے پاس اس سے بہتر چیز موجود ہے تو گویا اس نے حفظ قرآن کی سعادت کو نہیں سمجھا، جو قرآن یاد کرتا ہے، اور اس پر عمل بھی کرے۔ اللہ تعالیٰ اس کی بخشش کے ساتھ اس کے والدین اور خاندان کی بخشش کا اسے ذریعہ بناتا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار معروف عالم دین ازہر ہند دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا شوکت علی قاسمی نے کیا۔

دیکھیں ویڈیو

انھوں نے کہا کہ توحید کا کامل ہونا ضروری ہے، اگر توحید کامل ہے تو بہت سارے گناہوں کی معافی ہوسکتی ہے، نیز ہمیں اپنا عقیدہ بھی صحیح رکھنا چاہئے۔توحید، رسالت اور آخرت پر یقین کے بنا ایمان نامکمل ہے۔

مولانا نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوہریرہؓ کے لئے حضورؐ نے دعا کی تھی قوت حافظہ کے لئے اس لئے تمام صحابہ میں سب سے زیادہ روایات انھیں سے مروی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آپ حضرات کو بھی پرکھا جائے گا۔

اس موقع پر مولانا محمد ظفر کمال مظاہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ کرکے استقامت اور مضبوطی کے ساتھ دین اسلام کے حکموں پر عمل کریں، تو انشاء اللہ عنقریب اللہ تعالیٰ حق والوں کو غالب فرمائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اس سرزمین پر ہمارے بزرگوں کی بہت قربانیاں ہیں، حضرت سید سالار مسعود غازیؒ ہوں یا خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ یہ وہ نفوس قدسیہ ہیں، جن کی توجہات سے بہت سے لوگوں کے دلوں کی دنیا بدل گئی۔

انھوں نے کہا کہ اللہ کے کلام میں بہت برکت ہے، اللہ کے یہاں قابلیت اصل نہیں بلکہ صالحیت اصل ہے۔

مولانا محمد سعید قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآنی تعلیمات کو اپنے سینوں میں داخل کرلیں اسی کے مطابق زندگی گزاریں، قرآن وحدیث کے سانچے میں ڈھل جائیں اور آخری دم تک قرآن وحدیث کو حاصل کرتے رہیں، قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا بھی اپنے لئے سعادت سمجھیں۔

جامعہ کے مہتمم بزرگ عالم دین مولانا قاری زبیر احمد قاسمی نے جامعہ سے حفظ قرآن وتکمیل بخاری کرنے والے طلبہ، والدین، اساتذہ کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا، ان کے علاوہ تقریب کو مفتی حارث عبد الرحیم فاروقی، مولانا قاری محمد اشرف قاسمی نے بھی خطاب کیا، تقریب کا آغاز قاری عبد المتین وقاری محمد احسان کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، ونعت نبیؐ کا نذرانہ محمد رئیس لکھیم پوری نے پیش کیا۔ مفتی ذکر اللہ قاسمی کی صدارت اور کارگزار مہتمم حافظ محمد سعید اختر اور مولانا اخلاق احمد کی۔

جامعہ عربیہ مسعودیہ نورالعلوم میں تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر جامعہ کے طالب علم محمد مہتاب، محمد زید، قسمت علی، محمد شعبان، محمد ندیم، محمد ندیم، محمد اسماعیل، محمد سفیان، کریم الدین، محمد ذیشان، ذی النورین، محمد شاداب، محمد معاذ، عتیق الرحمن، محمد دلشاد، عبد العزیز، محمد طفیل خاں، محمد ارشد، محمد ذیشان، اظہر الدین، محمد معاذ، محمد ریحان، محمد غفران، خورشید عالم، نور محمد، محمد سمیر، محمد عالمین، محمد کیف، محمد شارق، محمد مبشر، محمد ذیشان، محمد طلحہ، محمد توحید، ناصر الدین، محمد سعد، محمد مشیر، محمد کیف، محمد توصیف، شان عالم، محمد ہاشم نے ضلع کی بزرگ شخصیت وامام جامع مسجد قاری عبد اللطیف کے سامنے قرآن کریم کی آخری سورتوں کی تلاوت کرکے تکمیل حفظ کی سعادت حاصل کی۔

اس کے علاوہ تکمیل بخاری کے موقع پر جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا مفتی اشتیاق احمد قاسمی کی موجودگی میں محمد مجاہد، سیف اللہ، محمد ظہیر، محمد شعبان، ظہیر الدین، محمد الیاس نے بخاری شریف کی آخری حدیث مولانا شوکت علی قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند کے سامنے پڑھی ، اور انھوں نے اس موقع آخری حدیث کا درس دیا۔

اس موقع پر علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں معززین شہر، ائمہ مساجد، متولیان، طلبہ کے سرپرستان، جامعہ کے اساتذہ وطلبہ موجود تھے، اس موقع پر 41 طلبہ نے تکمیل حفظ قرآن کریم اور 06 طلبہ نے تکمیل بخاری شریف کی سعادت حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.