ETV Bharat / state

Constitution Day In Aligarh: یوم دستور کے موقع پر خصوصی پروگرام کا اہتمام

author img

By

Published : Nov 26, 2021, 8:01 PM IST

یوم دستور Constitution Day کے موقع پر ضلع علی گڑھ کے سلطان جہاں پبلک اسکول Sultan Jahan Public School (ٹرسٹ) میں تعلیم حاصل کرنے والے مسلم غریب بچوں کے لیے اسکول انتظامیہ کی جانب سے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں کو ملک کا دستور کیا ہے؟، کس نے اس کو لکھا؟، اس کی کیا اہمیت کیا اور ہمارے بنیادی حقوق کیا ہیں؟ ان سب کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

Constitution Day In Aligarh: یوم دستور کے موقع پر خصوصی پروگرام کا اہتمام
Constitution Day In Aligarh: یوم دستور کے موقع پر خصوصی پروگرام کا اہتمام

اتر پردیش کے علی گڑھ میں واقع مسلم سوشل اپلفٹ سوسائٹی Muslim Social Upliftment Society ایک غیر سرکاری فلاحی تنظیم ہے۔ اس کا مقصد مسلمانوں کے معاشراتی اور ثقافتی فلاح اور بہبود کے لئے ہرممکن خدمات کرنا ہے۔ اس تنظیم نے باصلاحیت غریب مسلمان طلبا اور طالبات کے لئے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کا نظم کیا ہے، جس سے ہزاروں طلبہ و طالبات کو فائدہ ہوا ہے۔

Constitution Day In Aligarh: یوم دستور کے موقع پر خصوصی پروگرام کا اہتمام

اس تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں کا تازہ ترین مظہر 'سلطان جہاں پلک اسکول' کا قیام ہے۔ اس اسکول کا مقصد تعلیمی معیار کو بلند کرنا، نظم و ضبط کو قائم رکھنا، انسانیت کے لیے محبت اور احترام کا درس دینا اور طلبہ و طالبات کی بہترین شخصیت کی تعمیر کرنا ہے۔ اس اسکول کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ یہاں کے طلباء اور طالبات کو مسلم یونیورسٹی اسکول میں داخلہ کے لئے خصوصی طور پر تیاری کرائی جائے گی تاکہ ان کا روشن مستقبل تعمیر ہو۔

یوم دستور Constitution Day کے موقع پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اسکول کے سبھی طلباء و طالبات کو ملک کے دستور اور اس کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا، ملک کے دستور میں دیے گئے انسانی حقوق اور اس کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کو ووٹ کی اہمیت اور ووٹ ڈالنے کا طریقہ بھی بتایا گیا۔

سبھی طلبا نے ایک ایک کر کے ووٹنگ بوتھ پر جا کر اپنے پسندیدہ تصویر پر نشان لگا کر ووٹ ڈالا، اساتذہ کی جانب سے بتایا گیا کہ جب آپ 18 سال کے ہو جاؤ گے تو اسی طرح ووٹ کے ذریعے اپنی پسندیدہ سیاسی جماعت کو چن کر ملک کے بہتر مستقبل کے لیے وزیراعظم اور وزیراعلی کا انتخاب کرو گے، ہر شہری کو ووٹ ڈالنا بہت اہم ہوتا ہے اور یہ ہمارا جمہوری حق ہے۔

ووٹ ڈالنے کے دوران بچوں کی انگلیوں پر نشان بھی لگایا گیا، جیسے انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے والوں کی انگلیوں پر لگایا جاتا ہے۔

وہیں طلباء و طالبات نے یوم دستور کے موقع پر خصوصی پروگرام میں شرکت کر خوشی کا اظہار کیا اور ووٹ ڈالنے والی ایکٹیویٹی کو پسند کیا، انہوں نے کہا کہ جب ہم 18 سال کے ہو جائیں گے تو اسی طرح ووٹ ڈال کر ملک کے وزیراعظم اور وزیراعلی کا انتخاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Constitution Day: یوم آئین پر مودی نے امبیڈکر اور راجندر پرساد کو یاد کیا

اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر عائشہ نے بتایا کہ یوم دستور کے موقع پر اسکول کے طلبا و طالبات کے لئے ملک کے دستور Indian Constitution اور ووٹنگ سے متعلق خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں بچوں کو ملک کا دستور کیا ہے کسنے اس کو لکھا ہے اور اس کی کیا اہمیت اور ہمارے کتنے اور کیا بنیادی حقوق ہے ان سب کے بارے میں بتایا۔

ڈاکٹر عائشہ نے بتایا کہ ہمارا مقصد بچوں کو کم عمر سے ہی ان تمام چیزوں اور باتوں کو پریکٹیکل طریقے سے بتانا ہے، جو ان کے لیے اور ملک کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.