New Chief Election Officer of AMUTA اموٹا کے انتخابات کیلئے پروفیسر برج بھوشن سنگھ نئے چیف الیکشن آفیسر مقرر

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 7:35 PM IST

اموٹا کے انتخابات کے لیے پروفیسر برج بھوشن سنگھ نئے چیف الیکشن آفیسر مقرر

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ٹیچرس ایسوسی ایشن (AMUTA) کے انتخابات کے لیے پروفیسر برج بھوشن سنگھ کو نیا چیف الیکشن آفیسر مقرر کیا گیا۔ New Chief Election Officer of AMUTA

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن (AMUTA) کی ایگزیکیٹو کمیٹی نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے فزیکل اینڈ ہیلتھ ایجوکیشن شعبہ کے پروفیسر برج بھوشن سنگھ کو AMUTA کے انتخابات کے انعقاد کے لیے چیف الیکشن آفیسر مقرر کیا ہے۔ bhushan Singh Appointed as a New Chief Election Officer Of AMUTA

ٹیچرس ایسوسی ایشن کے فیصلے سے AMUTA کے اعزازی سیکرٹری پروفیسر نجم الاسلام نے آگاہ کیا۔ 14 ستمبر 2022 کو پروفیسر مجاہد بیگ (چیف الیکشن آفیسر) کے استعفی کے بعد آج پروفیسر برج بھوشن سنگھ کو چیف الیکشن آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ Prof Brij bhushan Singh Appointed as a New Chief Election Officer

واضع رہے کہ 14 ستمبر 2022 کو یونیورسٹی رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اراکین کی طرف سے وائس چانسلر کو موصول ہونے والی متعدد نمائندگیوں کے پیش نظر، وائس چانسلر نے اے ایم یو ایکٹ 1920 کے سیکشن 19 (2) کے تحت اپنے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کر دیئے تھے جس کی ووٹنگ 15 ستمبر 2022 کو ہونی تھی۔ New Chief Election Officer of AMUTA

وائس چانسلر نے چار AMUTA کے سابق سیکرٹریوں کی ایک کمیٹی تشکیل بھی دی تھی۔ اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے آخری مرتبہ انتخابات اپریل 2018 میں ہوئے تھے، جس کے مدت دو سال ہوتی ہے۔ Prof Brij bhushan Singh Appointed as a New Chief Election Officer

یہ بھی پڑھیں : Roads Flooded in Aligarh علی گڑھ میں موسلادھار بارش سے سڑکیں زیر آب، عوام پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.