ETV Bharat / state

کورونا گائڈ لائن کی خلاف ورزی پر کارروائی

author img

By

Published : May 28, 2021, 1:28 PM IST

رامپور میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر انتظامیہ کی جانب سے سخت کارروائی جارہی ہے۔

کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر کاروائی
کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر کاروائی

اترپردیش میں کورونا کے بڑھتے معاملوں پر قابو پانے کے لیے حکومت نے ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے، اس دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر انتظامیہ کی جانب سے سخت کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

رامپور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انتظامیہ نے کووڈ پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22 فور وہیلرز اور 12 ٹو وہیلرز گاڑیوں کو سیز کیا ہے۔

وہیں بغیر ماسک کے گھوم رہے لوگوں سے انتظامیہ نے 2 لاکھ 16 ہزار اور 236 گاڑیوں سے ایک لاکھ 3 ہزار 400 روپے جرمانے کے طور پر وصول کیے ہیں، جب کہ 96 افراد کو دفعہ 151 سی آر پی سی کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

ویڈیو

رامپور کے پولیس کپتان شگن گوتم نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ کرفیو میں ضروری سہولیات اور ناگزیر حالات کو چھوڑ کر کسی کو بھی باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ ساتھ ہی اگر کوئی شخص بغیر ماسک کے باہر نکلتا ہے تو اس سے ایک ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کئے جا رہے ہیں۔ وہیں دوسری مرتبہ بغیر ماسک کے نظر آنے پر اس سے 10 ہزار روپے تک وصول کئے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.