ETV Bharat / state

Printed Sarees of Modi in Meerut: انتخابی ماحول میں مودی کی تصویر والی ساڑی کی فروخت

author img

By

Published : Feb 1, 2022, 4:22 PM IST

میرٹھ میں وزیراعظم مودی کی تصویر والی ساڑی بنا توجہ کا مرکز
میرٹھ میں وزیراعظم مودی کی تصویر والی ساڑی بنا توجہ کا مرکز

یوپی اسمبلی انتخابات 2022 UP Assembly elections میں بی جے کی تشہیر کے لیے میرٹھ کے نمت جین کاروباری نے اپنے شوروم میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر والی ساڑی فروخت کر رہے ہیں اور وہ اس کے ذریعے بی جے پی کے حق میں عوام سے ووٹ کی اپیل کر رہے ہیں۔

میرٹھ: اترپردیش کے ضلع میرٹھ کی سات اسمبلی سیٹوں کے لیے جہاں 10 فروری کو ووٹ ڈالیں جائیں گے، وہیں اس کے لیے سبھی سیاسی جماعتیں اپنے انداز میں عوام سے ووٹ کی اپیل بھی کر رہی ہیں۔ ایسے میں میرٹھ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر والی ساڑی بازار میں سبھی کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ PM Modi's Print Sarees being Sold in Meerut Market

میرٹھ میں وزیراعظم مودی کی تصویر والی ساڑی بنا توجہ کا مرکز

اس ساڑی کو خاص طور پر گجرات سے یوپی الیکشن کے لئے منگوایا گیا ہے تاکہ الیکشن میں بی جے پی کو اس کا فائدہ مل سکے۔

خاص بات یہ ہے اس ساڑی میں وزیر اعظم کی تصویر کے ساتھ بھارتی افواج کو بھی دکھایا گیا ہے۔ اپنے شوروم کے دروازے پر سجائی گئی اس ساڑی کی وجہ بتاتے ہوئے دکاندار کا کہنا ہے کہ بازار میں اس طرح کی یہ پہلی ساڑی ہے۔ اس کو خاص طور پر الیکشن کے لئے ہی تیار کیا گیا ہے تاکہ عوام اس سے متاثر ہو سکیں۔

خاص بات یہ ہے کہ اس کی قیمت بھی بالکل کم رکھی گئی ہے، جسے سبھی لوگ خرید سکیں اور اس کا صرف مقصد الیکشن میں بی جے پی کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔

میرٹھ میں وزیراعظم مودی کی تصویر والی ساڑی بنا توجہ کا مرکز
میرٹھ میں وزیراعظم مودی کی تصویر والی ساڑی بنا توجہ کا مرکز

یہ بھی پڑھیں: Major Dhyan Chand Sports University in Meerut: میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد آج

واضح رہے کہ یوپی اسمبلی انتخابات 2022 کے لیے جس طرح سے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، وہیں وزیراعظم کی تصویر والی ساڑی بی جے پی کو کتنا مدد پہنچا پاتی ہے یہ بھی دیکھنے والی بات ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.