ETV Bharat / state

صدر جمہوریہ ٹرین کے ذریعہ کانپور پہنچے

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 2:56 AM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند آج ٹرین کے ذریعہ کانپور پہنچے، جہاں انہوں نے تاجروں اور اپنے دوستوں سے ملاقات کی۔ ریاست کی گورنر انندی بین پٹیل اور وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے ان کا استقال کیا۔

president ramnath kovind
president ramnath kovind

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند آج دہلی سے ٹرین کے ذریعہ پہلے جھنجک اسٹیشن پہنچے، جہاں انہوں نے لوگوں سے ملاقات کی، اس کے بعد رورا اسٹیشن پر چند تاجروں اور اپنے دوستوں سے ملاقات کی، بعد ازاں صدر جمہوریہ کی ٹرین کانپور اسٹیشن کے پلیٹ فام نمبر ایک پر پہنچی جہاں ان کے استقبال میں اترپردیش کی گورنر انندی بین پٹیل اور وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ موجود تھے۔

president ramnath kovind

ضلع انتظامیہ نے صدر جمہوریہ کے کانپور پہنچنے سے قبل تیاریاں مکمل کر لی تھیں، صدر جمہوریہ جمعہ کو کانپور کینٹ میں واقع سرکٹ ہاوس میں آرام کریں گے، 26 جون بروز جمعہ کو صدر جموریہ سماجی کارکنان اور بی جے پی کے کچھ سرکردہ رہنماوں کے علاوہ تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے، اس کے بعد صدر جموریہ 27 جون کو اپنے آبائی گاوں جائیں گے۔

صدر جموریہ اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کے بعد 27 جون کو پوکھرایاں گاوں جائیں گے اور وہاں سے 27 جون کی شام کو دوبارہ کانپور شہر کے سرکٹ ہاوس واپس آئیں گے، جہاں سے 28 جون کی صبح 10:00 بجے صدارتی ٹرین کے ذریعے لکھنؤ کے لئے روانہ ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.