ETV Bharat / state

AMU Vice Chancellor's Term Extended: اے ایم یو وائس چانسلر کی میعاد میں توسیع پر ردعمل

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 6:22 PM IST

صدر جمہوریہ ہند President Ram Nath Kovind نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی AMU کے وزیٹر کی حیثیت سے اے ایم یو کے وائس چانسلر AMU Vice Chancellor پروفیسر طارق منصور کی میعاد میں 15 مئی 2022 سے آگے یا اگلے وائس چانسلر کی تقرری تک کے لیے ایک سال کی توسیع AMU Vice Chancellor's Term Extended کی ہے، اس پر انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

AMU Vice Chancellor's Term Extended: اے ایم یو وائس چانسلر کی میعاد میں ایک سال کی توسیع
AMU Vice Chancellor's Term Extended: اے ایم یو وائس چانسلر کی میعاد میں ایک سال کی توسیع

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو 16 مئی 2017 کو پانچ سال کی مدت کے لیے وائس چانسلر منتخب کیا گیا تھا، جس کی مدت 15 مئی 2022 کو مکمل ہو رہی ہے لیکن اب صدر جمہوریہ ہند نے 15 مئی 2022 سے آگے یا اگلے وائس چانسلر کی تقرری تک کے لیے ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ AMU Vice Chancellor's Term Extended

AMU Vice Chancellor's Term Extended: اے ایم یو وائس چانسلر کی میعاد میں ایک سال کی توسیع

اس معاملے پر سرسید اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے کہا کہ موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور Vice Chancellor Prof Tariq Mansoor کی مدت 15 مئی 2022 کو مکمل ہو رہی تھی لیکن وزیر تعلیم کی جانب سے جاری خط کے مطابق صدر جمہوریہ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وزیٹر کی حیثیت سے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی مدت 15 مئی 2022 سے ایک سال کی توسیع کی یا اگلے وائس چانسلر کی تقرری تک کی منظوری دے دی ہے۔

دراصل گزشتہ کئی ماہ سے وائس چانسلر کی توسیع کو لے کر کیمپس میں چرچہ ہو رہی تھی، کچھ طلبہ اور اساتذہ کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کے مدت کی توسیع نہیں ہوگی تو وہیں کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا تھا کہ کورونا وبا کے سبب گزشتہ دو برسوں سے یونیورسٹی بند ہے، جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے اگلے وائس چانسلر کی تقرری کا پروسس شروع نہیں ہوا، کیونکہ ایگزیکٹو کونسل اور اکیڈمک کونسل کے ممبران کے بھی انتخابات نہیں ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے توسیع ممکن ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کا تعلق ضلع علی گڑھ سے ہی ہے اور انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کر یونیورسٹی کے مختلف عہدوں پر فائز رہے، جس کے بعد 16 مئی 2017 کو یونیورسٹی کا وائس چانسلر منتخب کیا گیا۔ وہیں دو روز قبل وائس چانسلر کے صاحبزادے محمد ناصر کی شادی میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے عہدے داران شریک ہوئے تھے، جس کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا تھا کہ وائس چانسلر کی بی جے پی اور آر ایس ایس کی نزدیکی کی وجہ سے ہی ان کی ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔ AMU Vice Chancellor's Term Extended

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.