ETV Bharat / state

UP Elections 2022: بارہ بنکی میں ووٹنگ کو لے کر تیاریاں مکمل

author img

By

Published : Feb 26, 2022, 4:31 PM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابت UP Elections 2022 کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 27 فروری کو ہونی ہے۔ وہیں ضلع بارہ بنکی میں اتوار کو ہونے والی ووٹنگ کے پیش نظر تمام تیاریاں کر لی گئیں۔ جہاں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

بارہ بنکی میں ووٹنگ کو لے کر تیاریاں مکمل
بارہ بنکی میں ووٹنگ کو لے کر تیاریاں مکمل

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کی 6 اسمبلی نشستوں پر پانچویں مرحلے میں اتوار کو ہونے والی ووٹنگ کے پیش نظر تمام پولنگ پارٹیز سنیچر کو روانا ہو گئیں۔Preparations Complete for Phase Fifth of UP assembly polls

بارہ بنکی میں ووٹنگ کو لے کر تیاریاں مکمل

ضلع میں پر امن حق رائے دہی کے عمل کو مکمل کرانے کے لئے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

ضلع کو پولیس نے 20 زون میں تقسیم کیا ہے۔ اس کے علاوہ 189 سیکٹر بنائے گئے ہیں۔ ضلع میں اتوار کی صبح 7 بجے سے 2828 مراکز پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بارہ بنکی ضلع میں ووٹنگ کا عمل کووڈ-19 کی جاری گائیڈ لائن کے مطابق کرایا جائے گا۔ اس کے لئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ محکمہ صحت نے خاص انتظام کیے ہیں۔

شہر کی تین سینٹر سے 6 اسمبلی حلقوں سے پولنگ پارٹیز کو روانہ کیا جا رہا ہے۔ پولنگ پارٹیز کو ای وی ایم، وی وی پیٹ مشین کے ساتھ کووڈ-19 کے پیش نظر فیس شیلڈ، ماسک اور سینیٹائیزر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Affidavit of Promises in UP Polls: امیدواروں سے اسٹامپ پیپر پر وعدوں کا تحریری حلف نامہ لینے کی انوکھی پہل

تمام پولنگ اسٹیشن پر کووڈ-19 ہیلپ ڈیسک بنائی جائیں گی۔ جہاں تمام ووٹرز کو سماجی فاصلے کے ساتھ ووٹنگ کرائی جائے گی۔ کووڈ-19 ہیلپ ڈیسک پر ووٹرز کی تھرمل اسکیننگ تو ہوگی ہی ساتھ ہی دوائیں بھی موصول رہیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.