ETV Bharat / state

Awareness Campaign for Voters in Barabanki: ووٹروں میں بیداری لانے کے لیے پروگرام کا اہتمام

author img

By

Published : Jan 22, 2022, 6:21 PM IST

ووٹروں میں بیداری لانے کے لیے پروگرام کا اہتمام

اتر پردیش کے بارہ بنکی میں گذشتہ دنوں گورمنٹ گرلس انٹر کالج کی طالبات نے اپنے ہنر سے سماج کے تمام طبقات کو Awareness Campaign for Voters ووٹنگ کے لیے بیدار کیا۔

اترپردیش اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان UP Polls 2022 ہوتے ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی جانب سے بڑی ریلوں اور اجلاس پر پابندی برقرار ہے۔

اس درمیان الیکشن کمیشن سویپ پروگرام کے تحت ووٹنگ بیداری کے پروگرامز منعقد کرا رہی ہے۔ اس میں اسکولی طلباء و طالبات کا تعاون لیا جا رہا ہے۔

ویڈیو

اسی ضمن میں بارہ بنکی کے گورمنٹ گرلس انٹر کالج میں طالبات کی جانب سے ایک پیداری پروگرام کا اہمتام کیا گیا جہاں طالبات نے متعدد پروگرام کیے۔

اس دوران جی جی آئی سی کی طالبات نے نمائش، نکڑ ناٹک، ثقافتی پروگرام، مہندی، سیلفی پوائنٹ اور دستخط مہم چلاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ حق رائے دہی کے لئے بیدار کیے۔ طلباء کے ہنر سے انتظامیہ کے افسران بھی کافی خوش ہوئے۔

اس دوران طالبات نے نکڑ ناٹک پیش کیے اور ساتھ ہی حق رائے دہی کے لیے متاثر کرنے کے مقصد سے خود کے لکھے نغمے بھی پیش کیے۔ جبکہ پروگرام میں بلائے گئے بچوں کے والدین کو مہندی لگاکر بھی بیدار کیا۔

اس پروگرام میں سماج کے تمام طبقات کے افراد کو مدعو کیا گیا تھا، جس میں ٹرانس جینڈر بھی شامل تھے۔

طالبات کے ہنر سے انتظامیہ کے افسران بھی کافی متاثر ہوئے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس قسم کے پروگرام سے وہ حق رائے دہی کی شرح کو اضافہ کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.