ETV Bharat / state

Guddu Muslim Mutton Shop پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گڈو مسلم کی مٹن شاپ کو سیل کر دیا

author img

By

Published : Jun 15, 2023, 7:22 PM IST

ی ڈی اے نے جمعرات کو زونل افسر کے ہمراہ ٹیم بھیج کر چکن مٹن کی دکان کو سیل کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گڈو مسلم کی مٹن شاپ کو سیل کر دیا
پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گڈو مسلم کی مٹن شاپ کو سیل کر دیا

پریاگ راج: امیش پال قتل کیس کے اہم ملزم گڈو مسلم کی چکن مٹن شاپ کھولنے کی خبر میڈیا میں سرخیاں بنی تو پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نیندیں اڑ گئیں۔ گڈو مسلم کی دکان کئی دنوں تک کھلی رہنے کے بعد اب پی ڈی اے نے اس دکان کو سیل کر دیا ہے۔ پی ڈی اے کے سکریٹری اجیت کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ گڈو مسلم کی دکان کیسے کھلی اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ زونل افسر سے اس دکان کے مالک کے بارے میں تحریری رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال میڈیا کے ذریعے اطلاع ملنے پر گڈو مسلم کی دکان اور مکان کو سیل کر دیا گیا ہے۔

جمعرات کو پی ڈی اے افسران نے عتیق احمد کے دفتر کے قریب بنائی گئی چکن مٹن کی دکان کو سیل کر دیا، جسے اپریل کے مہینے میں گرانے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نوٹس کی مدت ختم ہونے کے بعد دوسری بار بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا گیا لیکن اس دوران بدھ کو گڈو مسلم کی دکان کھل گئی اور وہاں سے چکن مٹن کی فروخت کا کاروبار شروع ہو گیا۔

میڈیا کے ذریعے پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو یہ اطلاع ملی۔ دریں اثنا، پی ڈی اے نے جمعرات کو زونل افسر کے ہمراہ ٹیم بھیج کر چکن مٹن کی دکان کو سیل کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سکریٹری اجیت کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ گڈو مسلم کے مکان اور دکان پر قواعد کے برعکس غیر قانونی تعمیر کے حوالے سے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ سیل شدہ چکن شاپ کس کی ہدایت پر کھولی گئی، اس کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ گڈو مسلم کی چکن مٹن کی دکان عتیق احمد کے چکیہ آفس سے کچھ ہی فاصلے پر تھی جسے پی ڈی اے نے امیش پال قتل کیس کے بعد سیل کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.