ETV Bharat / state

مرادآباد: محکمہ بجلی کے ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 9:07 PM IST

power department employees protest in moradabad uttar pradesh
محکمہ بجلی کے ملازمین کا احتجاج

مرادآباد میں محکمہ بجلی کے ملازمین نے احتجاج کیا اور محکمہ بجلی کو نجی کاری کرنے پر اس کی مخالفت کی۔

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں محکمہ بجلی کے ملازمین نے احتجاج کیا اور محکمہ بجلی کو نجی کاری کرنے پر اس کی مخالفت کی گئی۔ ملازمین نے حکومت کو انتباہ دیا کہ اگر حکومت نے ایسا کیا تو غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج کیا جائے گا۔ اس دوران ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم بھی سونپا گیا۔

ویڈیو: سنجے کمار جین بجلی منڈل انچارج مرادآباد

محکمہ بجلی میں کام کرنے والے ملازمین نے کہا کہ ہم اپنی مانگوں کو لےکر 25 ستمبر سے 2 اکتوبر تک احتجاج شروع کریں گے۔

power department employees protest in moradabad uttar pradesh
مرادآباد میں محکمہ بجلی کے ملازمین کا احتجاج

'ودھت کرم چاری سنگرش سمیتی' نے احتجاج کے دوران کہا کہ سنہ 2000 میں اترپردیش میں بجلی کونسل تشکیل دی گئی تھی, تب سالانہ گھاٹا 77 کروڑ تھا۔

power department employees protest in moradabad uttar pradesh
مرادآباد میں محکمہ بجلی کے ملازمین کا احتجاج

تشکیل ہونے کے بعد حکومت کی غلط پالیسی کے چلتے یہ گھاٹا اب بڑھ کر 95 ہزار کروڑ سے زیادہ ہو گیا ہے۔ اسی طرح گریٹر نوئیڈا میں نجی کاری اور آگرہ میں فرنچائزی کے ہاتھوں میں دیے جانے سے بجلی محکمہ کا نظام بگڑ گیا۔

power department employees protest in moradabad uttar pradesh
سنجے کمار جین بجلی منڈل انچارج مرادآباد

ملازمین نے مزید کہا کہ بجلی محکمہ کی نجی کاری کر دینا اور بجلی ملازمین کو وقت سے پہلے سبکدوش کر دینا یہ حکومت کا اچھا قدم نہیں ہے اور ہم سب اس کی مخالفت کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.