ETV Bharat / state

منور رانا کے انتقال سے اردو ادب کی دنیا میں غم کا ماحول

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 2:27 PM IST

منور رانا کے انتقال سے اردو ادب کی دنیا میں غم کا ماحول
منور رانا کے انتقال سے اردو ادب کی دنیا میں غم کا ماحول

Popular Meeruthi Reaction طنز ومزاح میں اپنی شاعری سے سامعین کو ہنسانے والے شاعر سید اعجاز الدین عرف پاپولر میرٹھی بھی منور رانا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک عظیم شاعر کے انتقال کے سبب اردو ادب کی دنیا میں ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پر کرنا ناممکن ہے۔

منور رانا کے انتقال سے اردو ادب کی دنیا میں غم کا ماحول

میرٹھ؛ مشاعروں کی دنیا کے عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا کے انتقال پر جہاں ادبی حلقوں میں غم کا ماحول دیکھا جا رہا ہے وہیں ان کے ساتھ کے شعراء بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں. میرٹھ میں۔

شاعر سید اعجاز الدین عرف پاپولر میرٹھی بھی منور رانا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک عظیم شاعر کے انتقال کے سبب اردو ادب کی دنیا میں ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پر کرنا ناممکن ہے

جسم پر مٹی ملے گیں اور خاک ہو جائیں گے،
اے زمین ایک دن تری خراق ہو جائیں گے ہم،،
ہم سے محبت کرنے والے روتے ہی رہ جائیں گے،
ہم جو کسی دن سوئے تو سوتے ہی رہ جائیں گے،،

اپنی حیات زندگی میں آخرت کو زندہ رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا نے گزشتہ روز آخری سانس لی. ان کے انتقال پر آج اردو دنیا اور خاص کر کوی سممیلن اور مشاعروں میں اپنی شاعری سے زندگی کی اہمیت اور نصیحت دینے کا ہنر رکھنے والے شاعر منور رانا کے انتقال پر غم اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے.

ضلع میرٹھ میں بھی ادبی حلقے میں غم کا ماحول دیکھا جا رہا ہے منور رانا کے ہم نوا شاعر سید اعجاز الدین عرف پاپولر میرٹھی آج ان کے انتقال سے مایوس ہے۔ ان جانے پر وہ ان کے اشعار کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ منور رانا کی شاعری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ اپنی حیات زندگی میں وہ زندگی کے آخری سفر کو بھی بخوبی بیان کرتے تھے۔

ان کے گزارے لمحات کو ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خاص گفتگو میں وہ کہتے ہیں منور رانا سنجیدہ شاعر ہونے کے ساتھ طنزیہ شاعری کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ وہ ایک خدار قسم کے انسان تھے. ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم کو لیکر ان کا مہاجر نامہ خوب سراہا گیا اور ماں کو لیکر ان کے کہے گئے اشعارو سے ان کو خوب مقبولیت حاصل ہوئی.

یہ بھی پڑھیں:معروف شاعر منور رانا نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

پاپولر میرٹھی کہتے ہیں ایک تقریر میں وہ پاپولر میرٹھی کا بھی ذکر کرتے ہوئے ان کی شاعری کو سراہتے ہے۔ یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ پاپولر میرٹھی کہتے ہیں۔ ان جانے سے مشاعروں میں جو خلا پیدا ہوا ہے۔ اس کو تاعمر پورا نہیں کیا جاسکتا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.