ETV Bharat / state

UP Municipal Elections 2023 لکھنو سمیت 37 اضلاع میں پولنگ جاری، مذہبی رہنماؤں نے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

author img

By

Published : May 4, 2023, 1:09 PM IST

یوپی بلدیاتی انتخابات
یوپی بلدیاتی انتخابات

یوپی بلدیاتی انتخابات کے تحت دارالحکومت لکھنؤ سمیت مجموعی طورپر 37 اضلاع میں عوام اپنے حق رائے د ہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ پولنگ مراکز پر لوگوں کی بھیڑ دیکھی جارہی ہے۔

یوپی بلدیاتی انتخابات

لکھنؤ: اتر پردیش میں میونسیپل انتخاب کے پہلے مرحلے کے تحت آج صبح سے ہی ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ اس انتخابات میں مئیر ،کونسلر ،نگر پنچایت کے عہدے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں امیدوار میدان میں ہیں۔پرامن طریقے سے عوام اپنے گھروں سے نکل کر کے پولنگ مراکز پر پہنچ کر ووٹ ڈال ر ہے ہیں۔ مولانا خالد رشید فرنگی محلی مولانا مفتی ابوالعرفان فرنگی محلی نے بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔
مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ ووٹ ڈالنا جمہوری اور آئینی حق ہے، جمہوری نظام کو مضبوط کرنے کے لیے تمام لوگوں کو اپنے گھروں سے نکلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعہ اپنے پسند کے امیدوار کو منتخب کر سکتے ہیں اور اپنے مسائل کے حل کے لیے اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہیے۔ وہیں مفتی ابوالعرفان فرنگی محلی نے کہا کہ جمہوری نظام کو مضبوط کرنے کے لیے سبھی کو اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہیے۔ آج ہم پولنگ بوتھ پر آئے ہیں اور اپنے ووٹ کا استعمال کر رہے ہیں ،سبھی لوگوں سے یہ اپیل ہے کہ بڑی تعداد میں گھروں سے نکلیں اور ووٹ کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں متعدد مسائل کا سامنا ہے لہذا شہر کے مسائل اور اپنے پسند کے امیدوار کو منتخب کرنے کے لیے عوام کو گھروں سے باہر نکلنا چاہیے تاکہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال کر سکیں۔

مزید پڑھیں: UP Municipal Elections بی جے پی یوپی کے بلدیاتی انتخابات میں تمام مسلم اکثریتی سیٹوں پر مقابلہ کرے گی
واضح رہے کہ کہ لکھنو سمیت ریاست کے 37 اضلاع میں میونسپل کارپوریشن کے تحت انتخاب ہو رہا ہے جس میں ضلع انتظامیہ اور الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کے سخت انتظام کے ساتھ متعدد پولنگ مراکز پر رضا کاروں کو تعینات کیا ہے۔
گذشتہ برس لکھنو کے میونسپل کارپوریشن انتخاب میں کل 40 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی رواں برس بھی عوام میں جوش و خروش کم نظر آرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.