ETV Bharat / state

مرادآباد: آبی جماؤ سے عوام پریشان

author img

By

Published : Nov 17, 2020, 5:01 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد کا نام اسمارٹ سٹی کے منصوبے میں شامل ہے۔

water logging in moradabad
آبی جماؤ سے عوام پریشان

مرادآباد کو اسمارٹ سٹی بنائے جانے کے لیے متعدد منصوبے تیار کئے جا رہے ہیں اور ان منصوبوں کے نام پر کروڑوں کا بجٹ دیا جا رہا ہے۔

مرادآباد نگر نگم کی طرف سے دعوے کئے جا رہے ہیں 'سوچھ بھارت ابھیان' کے تحت شہر کو صاف ستھرا رکھا جارہا ہے۔

water logging in moradabad
آبی جماؤ سے عوام پریشان

مرادآباد نگر نگم کے ان دعووں کی اگر حقیقت زمینی سطح پر دیکھی جائے تو یہ دعوے کھوکھلے ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مرادآباد: آبی جماؤ سے عوام پریشان

مرادآباد کے تھانہ ناگپھنی علاقے میں سڑکیں گندے پانی سے بھر گئیں ہیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑکوں پر بھرا یہ پانی برسات کا نہیں بلکہ نالیاں بند ہوجانے کی وجہ سے جمع ہوا ہے ۔

گندہ پانی کئی دنوں سے سڑک پر جمع ہے، اس کی وجہ سے راہگیروں کو بے حد پریشانیاں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اسی راستے سے لوگ پیدل مندر بھی جاتے ہیں اور مسجد بھی جاتے ہیں۔

عام طور پر مقامی لوگوں کا آنا جانا بھی اسی سڑک سے ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:عازمین حج کے لیے ویٹ کی شرح میں 10 فیصد تک کا اضافہ

اسی وجہ سے اب راہ گیروں کے آنے جانے میں دشواری ہو رہی ہے۔

اعلی افسران سے شکایت کرنے کے بعد بھی راہگیروں کی اس پریشانیاں بدستور برقرار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.